اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 792 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 792

وقال الذين ۱۹ ۷۹۲ النمل ٢٧ نَمْلَةٌ يَأَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسْكِنَنَّكُمْ ایک نملہ نے اپنی قوم سے یہ بات کہی اے نملو ! تم گھس جاؤ اپنے گھروں میں تم کو کچل نہ ڈالے لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَنُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ سلیمان اور اس کا لشکر بے خبری کی حالت میں۔لَا يَشْعُرُونَ فَتَبَسَّمَ ضَاحِكَا مِنْ قَوْلِهَا وَقَالَ رَبِّ ۲۰۔سلیمان مسکرا کر ہنس پڑا اس کی بات سے اور کہا اے میرے ربّ! مجھے توفیق دے کہ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي میں تیری نعمت کا شکر کروں جو تو نے مجھے دی اَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ ہے اور میرے ماں باپ کو اور یہ کہ میں کام صَالِحًا تَرْضُهُ وَ اَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ کروں بھلے جو تجھے پسند ہوں اور مجھے داخل کر فِي عِبَادِكَ الصَّلِحِينَ تیری رحمت سے سنوار والے بندوں میں۔وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَانِي لَا أَرَى ۲۱۔اور (ایک وقت) طیر یعنی سواروں اور چڑی الْهَدْهُدَ أَمْ كَانَ مِنَ الْغَابِبِيْنَ خانہ کا جائزہ لیا تو سلیمان نے کہا یہ کیا بات ہے کہ میں ہد ہد کو نہیں دیکھتا کیا وہ غیر حاضر ہے۔لَأُعَذِّ بَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَا أَذْبَحَنَّةً ۲۲۔میں اس کو بہت ہی سخت سزا دوں گا یا میں أَوْ لَيَأْتِيَنِّي بِسُلْطنٍ مُّبِيْنٍ اس کو ذبح کر ڈالوں گا یا وہ میرے پاس لاوے علمی دلیل۔(بقیه حاشیه) وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ۔امام فخر الدین رازی نے لکھا ہے کہ شیعوں کی عقل چیونٹی سے بھی کم ہے کیونکہ چیونٹی لشکر سلیمان کو ظالم نہیں ٹھہراتی اور یہ شکر رسول اللہ کو برخلاف اس کے کہتے ہیں۔آیت نمبر ۲۱ - الْهُدَهُدَ۔یہ بلقیس کے چا کا نام ہے جو اس کا دشمن بھی تھا سلاطین باب ۱۱ آیت ۱۴۔بعض آدمیوں کے نام جانوروں کے ہوتے ہیں جیسے شہ باز خان۔طوطا رام سمندر بیگ۔شیر خان۔عربوں میں حَجَرٌ - كلاب - حِمَارٍ - غَضَنفر وغیرہ۔کہتے ہیں بلقیس کا چھا ایک دفعہ حضرت سلیمان کے پاس سے بھاگ بھی گیا تھا سلاطین اول باب ۲ آیت ۱۴۔آج کل حبشہ کے بادشاہ بلقیس کی نسل سے ہیں۔یہ ہد ہد روم کا بادشاہ تھا جو باغی ہو کر مصر میں چلا گیا تھا پھر داؤد علیہ السلام کی وفات کے بعد واپس آ گیا اور يُوزَعُونَ اور مِنَ الْغَائِبِينَ جو صفت ذوى العقول کی ہے وہ ہد ہد پرندہ پر نہیں بولی جاتی کیونکہ خلاف قاعدہ ہے ہاں کشفی رنگ میں ہو تو وہ دوسری بات ہے۔