اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 785 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 785

وقال الذین ۱۹ ۷۸۵ الشعراء ٢٦ كَذلِكَ سَلَكُنُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ ۲۰۱ - اسی طرح ہم نے اس کو چلایا ( یعنی انکار کو ) ہم سے قطع تعلق کرنے والوں کے دلوں میں۔لَا يُؤْمِنُوْنَ بِهِ حَتَّى يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَن ۲۰۲۔وہ اس پر ایمان نہ لائیں گے جب تک نہ دیکھ لیں ٹیس دینے والا عذاب۔فَيَأْتِيَهُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ۲۰۳۔پس وہ ان پر آ پڑے یکا یک اور انہیں کچھ بھی شعور نہ ہو۔فَيَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُونَ ا فَبِعَذَا بِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ۲۰۴۔پھر بولیں گے کیا ہم کو مہلت مل سکتی ہے؟ ۲۰۵۔کیا ہمارے عذاب کے لئے لوگ جلدی مچارہے تھے؟ أَفَرَءَيْتَ إِنْ مَّتَعْنُهُمْ سِنِيْنَ ۲۰۶۔بھلا دیکھو! اگر ہم ان کو کئی سال کا سامان دے دیں۔ثُمَّ جَاءَ هُمْ مَّا كَانُوْا يُوْعَدُونَ ۲۰۷۔پھر بھی ان پر آ موجود ہو گا جس کا ان کو ڈر دکھایا جاتا ہے۔مَا أَغْنَى عَنْهُمْ مَّا كَانُوا يُمَتَّعُوْنَ ۲۰۸۔ان کے کیا کام آئے جس سے یہ فائدے دیئے جاتے ہیں۔وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا ۲۰۹۔اور ہم نے کسی بستی کو تباہ نہیں کیا مگر اس لَهَا مُنْذِرُونَ قق ذِكْرَى وَمَا كُنَّا ظُلِمِينَ وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيْطِينُ وَمَا يَنْبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ معانقه ۹ عند المتقدمين کے لئے ڈر سنانے والے تھے۔۲۱۰۔یاد دلانے کولے اور ہم تو کچھ ظالم نہیں ہیں۔۲۱۱۔اور نہ اس کو شیطانوں نے اتارا۔۲۱۲۔اور نہ یہ ان کے کرنے کا کام ہے اور نہ وہ کر ہی سکتے ہیں۔لے کہ اللہ سے تعلق پیدا کرو متقی بن جاؤ ورنہ بلا میں پھنس جاؤ گے۔آیت نمبر ۲۰۲ - اَلْعَذَاب الأليم - یعنی طاعون وغیرہ جو پیشگوئی تھی مسیح موعود کے لئے جب پوری ہوئی تو بہت سے لوگ ایمان لائے۔یا سابقہ پیشگوئیاں جو حضور سید المرسلین خاتم النبین ﷺ کی آ رہی تھیں ان کا ظہور ہوا۔