اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 782
وقال الذين ۱۹ ۷۸۲ الشعراء ٢٦ رَبِّ نَحْنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُوْنَ۔۱۷۰۔لوط نے دعا کی اے رب ! مجھے نجات دے اور میرے گھر والوں کو ان کاموں (کے وبال) سے جو یہ کر رہے ہیں۔فَنَجَّيْنَهُ وَأَهْلَةَ أَجْمَعِينَ إِلَّا عَجُوْزًا فِي الْغَبِرِينَ ثُمَّ دَمَّرُنَا الْآخَرِينَ ۱۷۔تو ہم نے بچا لیا اُس کو اور اُس کے سب گھر والوں کو۔۱۷۲۔مگر ایک بڑھیا ر ہنے والوں میں رہی۔۱۷۔پھر ہم نے دوسروں کو تباہ کر دیا۔وَامْطَرْنَا عَلَيْهِمْ مَّطَرًا ۚ فَسَاءَ مَطَرُ ۱۷۴۔اور ان پر سخت بارش برسائی تو کیا بُری برسات تھی اُن لوگوں کی جن کو ڈرایا گیا تھا۔الْمُنْذَرِينَ اِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ ۱۷۵۔کچھ شک نہیں کہ یہ واقعہ تیرے لئے بطور نشان کے ہے۔اور وہ تو بہت سے لوگ ماننے مُّؤْمِنِينَ * والے ہی نہیں۔وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ في ۱۷۔اور بے شک تیرا رب ہی بڑا زبردست محنتوں کا ضائع نہیں کرنے والا ہے۔كَذَّبَ أَصْحَبُ لَشَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ ۱۷۷۔اور کھجور بن کے رہنے والوں نے نبیوں کو جھٹلایا۔آیت نمبر ۱۷۲ - عَجُوزًا۔یہ عورت بدکارہ نہ تھی کیونکہ نبی کی بیوی تھی۔ظالموں کی طرف متوجہ تھی اور وَلَا تَرْكَنُوا (هود: ۱۱۴) کے خلاف اس کا عمل تھا۔ان پانچ رکوعوں میں پانچ قوموں کی طرف یہ منسوب کیا گیا ہے کہ انہوں نے سب رسولوں کو جھٹلایا۔جیسے لفظ الْمُرْسَلِينَ سے جو کہ جمع ہے۔ظاہر ہے مگر بھیجا گیا ان کی طرف ایک ہی رسول اور تمام مرسلین کے جھٹلانے کا وقت یہ بتایا گیا ہے کہ جب اس رسول خاص نے ان کو کہا کہ میں رسول ہوں یعنی جب اس رسول نے اپنے دعوی کو پیش کیا انہوں نے تکذیب کی۔یہی تکذیب تمام انبیاء کی تکذیب ہے کیونکہ سب انبیاء ایک رنگ کے ہیں۔اس کی ایسی مثال ہے جسے سورہ مائدہ رکوع ۵ میں فرمایا : مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جميعا (المائدة : ٣٣) -