اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 781
وقال الذين ١٩ كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ 2M الشعراء ٢٦ ۱۶۱۔لوط کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔اِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوْطٌ اَلَا تَتَّقُونَ ۱۶۲۔جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا إِنِّي لَكُمْ رَسُولُ آمِينٌ فَاتَّقُوا اللهَ وَأَطِيعُونِ کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے۔۱۶۳۔بے شک میں تمہارے لئے رسول امین ہوں۔۱۶۴۔تو اللہ کو سپر بناؤ اور میری اطاعت کرو۔وَمَا اسْتَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۚ إِنْ أَجْرِيَ ۱۲۵۔اور میں تم سے اس پر کوئی اجرت نہیں مانگتا إِلَّا عَلَى رَبِّ الْعَلَمِينَ آتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَلَمِينَ میری اجرت تو رب العالمین ہی پر ہے۔۱۶۶۔کیا تم گرے پڑتے ہولڑکوں پر دنیا کے لوگوں میں سے۔وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِنْ ۱۶۷۔اور چھوڑتے ہو جو تمہارے لئے پیدا کیں اَزْوَاجِكُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمُ عُدُونَ تمہارے رب نے بیبیوں میں سے۔تم تو حد سے بڑھنے والے ہی لوگ ہو۔قَالُوا لَبِنْ لَّمْ تَنْتَهِ يَلُوطُ لَتَكُونَنَّ ۱۲۸۔وہ کہنے لگے اگر تو باز نہ آئے گا اے لوط ! تو ہم تجھے ضرور نکال دیں گے۔مِنَ الْمُخْرَجِيْنَ قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُمْ مِنَ الْقَالِينَ ۱۶۹۔لوط نے کہا میں تو تمہارے کاموں سے بیزار ہوں۔آیت نمبر ۱۶۶ - الذِّكْرَانَ۔حضرت علی نے ارشاد فرمایا کہ اگر لوط کی قوم کا ذکر قرآن میں نہ ہوتا تو یہ بیان میری سمجھ ہی میں نہیں آتا۔سبحان اللہ کیا پاک باز مقدس بزرگ تھے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ آیت نمبر ۱۶۸ - اَلْمُخْرَجِینَ۔ہم تجھے نکال دیں گے۔علم نا تمام پر تکبر اور غضب نے ناصح سے روکا فی الحقیقت یہ اخلاق بہت بد ہیں۔(۱) بیجا غضب (۲) بیجا شہوت (۳) بیجا حرص وطمع (۴) کسل و کاہلی اور فَرِحُوْا بِمَا عِنْدَهُمْ مِنَ الْعِلْمِ (المومن (۸۴) یعنی دوسرے کی تحقیر اور اپنے کو دانا سمجھنا اور علم پر نازاں ہونا۔اس لئے ابن حزم نماز میں اس دعا کو فرض سمجھتے ہیں اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْعِجْزِ وَالْكَسَلِ۔عجز اسباب کا مہیا نہ ہونا۔کسل اسباب سے کام نہ لینا۔