اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 770 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 770

وقال الذين ١٩ الشعراء ٢٦ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں کچھ شک نہیں کہ یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں فریب سکھایا ہے تو فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ لَا قَطِعَنَّ أَيْدِيَكُمْ آگے تم کو معلوم ہو جائے گا۔میں ضرور ضرور وَاَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَلَا وَصَلْبَنَّكُمْ تمہارے ہاتھ کاٹوں گا اور پاؤں کاٹوں گا خلاف ورزی کے سبب سے اور تم سب کی پیٹھیں توڑ أَجْمَعِينَ ڈالوں گاٹ۔قَالُوا لَا ضَيْرَ إِنَّا إِلَى رَبَّنَا مُنْقَلِبُونَ ۵۱۔انہوں نے کہا کچھ ڈر نہیں ہمیں تو اپنے رب کی طرف ہی لوٹ جانا ہے۔إِنَّا نَطْمَعُ أَنْ يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطينَا أَنْ ۵۲۔ہم تو امید رکھتے ہیں کہ مغفرت کرے ہماری ہمارا رب اور ہماری خطائیں معاف کر دے اس كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ لئے کہ ہم ہوئے پہلے ایمان لانے والے۔وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِی ۵۳۔اور ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کی طرف کہ میرے بندوں کو راتوں رات لےنکل۔بے شک إِنَّكُمْ مُّتَّبَعُونَ تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَا بِنِ حُشِرِيْنَ ۵۴۔پھر بھیجے فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے۔ا یعنی سولی دے دوں گا سب کو۔(بقیہ حاشیہ ( یعنی گویا موسیٰ کے دلائل عقلیہ صحیح نہیں اور نشان کا مطالبہ کیا۔نشان کے اظہار پر ساحر ہونے کا شبہ قائم کیا مقابلہ میں فیصلہ ہوسکتا تھا لیکن اس غلبہ پر بھی یہ شبہ کیا کہ تم آپس میں مل جل گئے ہو۔فرعون کے لئے کوئی دلیل کام نہیں آتی اور نہ کوئی نشان مفید ہوتا ہے۔جب کوئی شبہات نکالنے لگ جائے تو کوئی دلیل اس کے لئے مفید نہیں ہوتی۔اس موقع پر کہا گیا ہے إِذَا جَاءَ الْاِحْتِمَالُ بَطَلَ الْإِسْتِدُلال یعنی اگر کوئی شخص شبہات نکالتا رہے تو دنیا میں کوئی دلیل قائم نہیں ہو سکتی اور مصرع میں نہ مانوں تو بھلا کیا کوئی منوائے مجھے آیت نمبرا۵ - لا ضير۔کچھ ڈر نہیں۔یہ ایمانداروں نے کہا جو موسیٰ پر جادوگروں میں سے ایمان لا چکے۔ساحروں کی پہلی حالت اور اس حالت کا مقابلہ کرنے سے پتہ لگتا ہے کہ ایمان میں کیسی طاقت ہے۔وہاں وہ اجر پیسہ مانگ رہے تھے یہاں مال و جان سے قربان ہیں۔ایمان کا کیا عجب نشان ہے!