اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 768 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 768

وقال الذين ١٩ ۷۶۸ الشعراء ٢٦ قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِيْنٍ ۳۱۔موسیٰ نے کہا روشن دلیل پیش کروں گا جب بھی۔قَالَ فَأْتِ بِهِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّدِقِيْنَ ۳۲۔فرعون نے کہا وہ لا تو جب تو سچا ہے۔فَأَلْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تُعْبَانٌ مُّبِينٌ ۳۳۔تو موسیٰ نے اپنی لاٹھی رکھ دی تو وہ اسی وقت ایک صاف اثر دھا معلوم ہونے لگا۔وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاء لِلنُّظِرِينَ ۳۴۔اور اپنا ہاتھ نکالا تو وہ دیکھنے والوں کے لئے خوب روشن تھا۔قَالَ لِلْمَلَا حَوْلَةَ إِنَّ هَذَا لَسحِرٌ عَلِيمٌ ۳۵ - فرعون نے کہا ان رعب دار سرداروں سے جو اس وقت اس کے اطراف تھے کچھ نہیں یہ تو کوئی دھوکہ باز علم والا ہے۔يُرِيْدُ اَنْ يُخْرِجَكُمْ مِنْ أَرْضِكُمْ ۳۶۔وہ چاہتا ہے کہ تمہارے ملک سے تمہیں نکال بِسِحْرِهِ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ دے اپنے سحر سے پھر اب تمہارا مشورہ کیا ہے۔قَالُوا اَرْجِهُ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَا بِنِ ۳۷۔وہ بولے آپ اس کو اور اس کے بھائی کو مہلت دیجئے اور شہروں میں نقیب پھر وا دے۔حُشِرِيْنَ يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَخَارٍ عَلِيْمٍ ۳۸۔کہ آپ کے پاس ہر ایک قسم کے بڑے بڑے ماہر جادوگر لے آویں۔فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيْقَاتِ يَوْمٍ ۳۹۔غرض اکٹھے کئے گئے جادوگر ایک مقررہ مَّعْلُومٍ ) وعدہ کے وقت۔آیت نمبر ۳۵ - لَسجِرٌ عَلِيمٌ۔ساحر عصا کے مقابلہ میں ہے اور علیم ید بیضا حجج نیرہ کے مقابل میں ہے۔آیت نمبر ۳۶ - أَنْ يُخْرِجَكُمْ۔تمام حکام اور متمدن لوگوں کو موسیٰ کے برخلاف بھڑ کا یا ہے اور بدانتظامی اور انقلاب و غدر سے ڈرایا ہے اور یہ اس کی شرارت اور تہمت تھی تا کہ راہ حق کو مشتبہ کر دے۔آج کل بھی جب ہمارے علماء و مشائخ سے بات نہیں بنتی تو حکام کو غلط بات سمجھا کر فرعون کی طرح بہکایا کرتے ہیں اور اہل حق کے مقابل میں اکساتے ہیں۔