اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 761
وقال الذين ١٩ قَالُوا سَلمان الفرقان ٢٥ کرنے لگے ان سے کوئی جاہل تو کہیں سلام۔وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا ۶۵۔اور وہ لوگ جو رات کاٹتے ہیں اپنے ربّ کے ساتھ سجدہ کرتے ہوئے اور کھڑے ہوئے۔وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ ۶۶۔اور وہ کہا کرتے ہیں اے ہمارے ربّ! جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًان ہم سے جہنم کا عذاب پھیر دینا بے شک اس کا إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا عذاب چمٹ ہی جانے والا ہے۔۶۷۔بے شک وہ تو بہت ہی بُری جگہ ہے اور بر امقام۔وَالَّذِينَ إِذَا أَنْفَقُوا لَمْ يُسْرِقُوا وَلَمْ ۲۸۔اور وہ لوگ جب خرچ کرنے لگتے ہیں تو فضول خرچی نہیں کرتے اور نہ تنگی اور بخیلی سے اور يَقْتُرُوا وَكَانَ بَيْنَ ذَلِكَ قَوَامًا ان کا خرچ ان دونوں حالتوں کے درمیان ہوتا ہے۔وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللهِ اِلَهَا آخَرَ ۶۹۔اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی جھوٹے وَلَا يَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا معبود کو نہیں پکارتے اور نہ خون کرتے ہیں کسی جان کا جس کا مارنا اللہ نے حرام کر دیا ہے مگر حق پر مارنا جائز ہے۔نہ وہ زنا کرتے ہیں اور جو ایسا کرے گا تو وہ بڑے وبال سے ملے گا۔بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامان يُضْعَفُ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَيَخْلُدُ ۷۰۔اس کے لئے بڑھ چڑھ کر عذاب ہوگا قیامت جہاں خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔(بقیہ حاشیہ) سلما۔یعنی اپنے اقوال و افعال سے اپنے اور غیروں کے لئے سلامتی کی راہ نکالتے ہیں۔حدیث میں ہے مجھے تم میں سے قیامت کے دن وہ شخص بہت ہی محبوب اور میرے بہت ہی نزدیک ہوگا جس کے اخلاق بہت نیک ہوں اور تحقیق دشمن ترین اور دور ترین شَرْثَارُون اور مُتَشَدّقُون اور مُتَفَيُهِقُون۔عرض کیا یا رسول اللہ ثَرْثَارُون اور مُتَشَدّقُون کو جانتے ہیں۔مُتَفَیهِقُون کون ہیں؟ آپ نے فرمایا تکبر کرنے والے (ترمذی)۔شَرُ ثَارُون۔تکلف سے باتیں کرنے والے۔مُتَشَدّقُون۔زبان دراز۔الفاظ میں طوالت کے ساتھ کلام کرنے والے۔مُتفيهقون متکبر۔شیخی خورے۔اپنی بڑائی اور مشیخت جتانے کی غرض سے فضول کلام کرنے والے۔آیت نمبر ۶۵۔قِيَامًا۔یعنی نیکوں کا سونا بھی فرمانبرداری کے رنگ میں ہے۔