اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 591 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 591

سبحن الذي ١٥ ۵۹۱ بنی اسراءیل ۱۱۷ وَلَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ خَشْيَةَ إِمْلَاقٍ ۳۲۔اور نہ مار ڈالو اپنی اولا د کو تنگ دستی کے خوف سے ہمیں روزی دیتے ہیں اُن کو اور تم کو بھی بے شک ان کا مار ڈالنا بڑی خطا ہے۔نَحْنُ نَرْزُقُهُمْ وَإِيَّاكُمْ إِنَّ قَتْلَهُمُ كَانَ خِطَئًا كَبِيرًا وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَى إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً ۳۳۔اور زنا کے پاس نہ جاؤ بے شک وہ کھلی کھلی بے حیائی اور بُری راہ ہے۔وَسَاءَ سَبِيلًا وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا ۳۴۔اور نہ قتل کرو جان کو جو حرام کر دی اللہ نے مگر سچ کے ساتھ ( یعنی قصاص میں ) اور جو بِالْحَقِّ وَمَنْ قُتِلَ مَظْلُومًا فَقَدْ جَعَلْنَا شخص ظلم سے مارا گیا تو ہم نے اس کے وارث کو لِوَلِيْهِ سُلْطَنَّا فَلَا يُسْرِفُ فِي الْقَتْلِ غلبہ دیا ہے تو زیادتی نہ کرے قتل میں بے شک اس کو مدد دی گئی ہے۔إِنَّهُ كَانَ مَنْصُورًا وَلَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْيَتِيمِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ ۳۵۔اور پاس نہ جاؤ یتیم کے مال کے مگر أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ أَشُدَّهُ وَاَوْفُوا اس طرح کہ بہتر ہو جب تک کہ وہ پہنچ جائے اپنی جوانی کو اور اقرار پورا کرو بے شک اقرار بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا کی پرسش ہوگی۔وَأَوْفُوا الْكَيْلَ إِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوا ۳۶۔اور بھر کر دیا کرو جب مانیا کرو اور صحیح تر از و بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ ذَلِكَ خَيْرٌ سے تو لا کرو یہ بات بہتر ہے اور اس کا انجام وَاَحْسَنُ تَأْوِيلًا بہت اچھا ہے۔آیت نمبر ۳۲۔لَا تَقْتُلُوا۔چونکہ لڑکیاں کما نہیں سکتی تھیں اور بلوغ تک ان کا بار اٹھانا پڑتا ہے اور تنگدستی کی حالت میں کفو والے نکاح نہیں کرتے غیر کفو میں دینا بڑی عار کی بات سمجھی جاتی تھی یہ وجوہ تھے قتل اولاد کے جس کے لئے قطعاً ممانعت کر دی گئی اور قریب ہی زنا کا ذکر اس لئے فرما دیا کہ اس میں بھی تضیع اولاد ہے۔قتل اولا د فضول خرچیوں اور بے جا تکبر اور اپنے آپ کو رزاق سمجھنے سے پیدا ہوتا ہے جن باتوں سے پہلے روکا گیا۔آج کل لوگ کثرت اولاد کے مخالف ہوتے ہیں کیونکہ وہ ان کی پوری تعلیم نہیں کر سکتے یا ان کی جائیداد میں کم ہوتی ہیں جو کثرت اولاد میں بٹ کر کچھ نہیں رہتا۔اس لئے حمل روکنے کی دوائیں ، اسقاط کی دوائیں اپنی بیبیوں کو کھلاتے ہیں یا غزل ولف اور اِسْتَمْتَعْ بِالْيَدُ وغیرہ عمل قَاطِعُ النسل کرتے ہیں۔