اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 566
ربما ١٤ التحل ١٦ وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ ۶۵۔اور ہم نے یہ کتاب تجھ پر نہیں اتاری مگر اس لئے کہ تو ان سے کھول کھول کے بیان کر دے الَّذِي اخْتَلَفُوْا فِيْهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً وہ باتیں جس میں وہ جھگڑ رہے ہیں اور وہ کتاب لِقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ ہدایت ہے اور رحمت ہے ایماندار قوم کے لئے۔وَاللهُ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَاحْيَا بِهِ ۶۲۔اور اللہ ہی نے بادل سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعہ سے زمین کو زندہ کیا اس کے الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَسْمَعُوْنَ مرے پیچھے سے کچھ شک نہیں کہ اس بیان میں بڑا نشان ہے ان لوگوں کے لئے جو سنتے ہیں۔وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً تُسْقِيكُمْ ۶۷۔اور تمہارے لئے گائے بھینس اونٹ بکری وغیرہ میں البتہ سوچنے کا مقام ہے کہ ہم تم کو مِمَّا فِي بُطُونِهِ مِنْ بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ تَبَنَّا خَالِصًا سَابِنَّا لِلشَّرِبِينَ پلاتے ہیں اس کے پیٹ کی چیزوں میں سے گوبر اور خون کے درمیان میں سے خالص دودھ خوش گوار پینے والوں کے لئے ہے۔دلیلا دلیل ۲۔لے یہاں سے دلائل نبوت و توحید پھر شروع ہو گئے ہیں۔خشک زمین یعنی قلوب مُردہ الہام کے پانی سے سبزہ زار ہو گئے۔آیت نمبر ۶۶ - ھا۔دلائل کی تمہید یہ ہے کہ صرف عقل اور قوائے بشری استخراج مسائل شرعی کے لئے کفایت نہیں کرتے جیسا کہ ہم نے اوپر سورہ نحل رکوع ۱۴ میں ذکر کر دیا ہے لہذا بار بار دلائل تو حید و نبوت ارشاد فرما کر کم عقلوں کو قوت اور ضالین کو ہدایت و عاشقین کو جلالی اور جمالی تجلیات سے مانوس اور مائل فرمایا گیا ہے چنانچہ نبوت کی پانی سے مثال دی ہے یعنی دنیا میں بیج تو موجود ہوتے ہیں یعنی نیک و بد باتیں پہلے سے جانتے ہیں مگر جب تک بارش نہ ہو وہ نشو ونما نہیں پاتے خلاصہ یہ کہ تازہ الہامات اور وحی کی ضرورت ہے مگر یہ سننے والوں کے لئے ہی ہے یہ نبوت کی پہلی دلیل ہے۔آیت نمبر ۶۷۔لَعِبُرَةً۔اس میں اشارہ کیا ہے کہ رسول کیوں آتے ہیں کتابیں کیوں آتی ہیں اور حق بطلان کے جھنڈ وبگرہ میں سے کس طرح لطیف طور پر بے آمیزش ظاہر ہوتا ہے۔اور جسمانیات میں سے روحانیت کی طرف غور اور تأمل کا موقعہ کس طرح دیا جاتا ہے اور حق و ناحق کی تمیز رنگ اور بو اور مزہ سے کس طرح صاف صاف حکمتِ الہیہ کی مدد سے ظاہر ہوتی ہے۔لبنا۔یہ نبوت کی دوسری دلیل ہے یعنی جس طرح دودھ خالص گھانس پھوس کے اجزا میں سے قدرت الہی سے خالص ہوتا ہے اسی طرح نیک و بد عقلی ونقلی دلیلوں میں سے کلام الہی صاف ہو کر الہام الہی کے پیٹ میں دودھ کا رنگ لیتا ہے۔