اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 565
ربما ١٤ ۵۶۵ التحل ١٦ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ مَثَلُ ۶۱ - ان کے لئے جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے السَّوْءِ وَلِلَّهِ الْمَثَلُ الْأَعْلَى وَهُوَ يُرى مثال ہے اور اللہ کے لئے اعلیٰ درجہ کی مثال ۚ بُری الْعَزِيزُ الْحَكِيمُن ہے اور وہی زبر دست حکمت والا ہے۔وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ مَّا ۶۲۔اور اگر اللہ لوگوں کو پکڑتا ان کے ظلم کی وجہ سے تو کوئی حرکت کرنے والا زمین پر نہ چھوڑتا تَرَكَ عَلَيْهَا مِنْ دَابَّةٍ وَلكِنْ يُؤَخِّرُهُمْ لیکن وہ ان کو مہلت دے رہا ایک وقت معین إلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا تک پھر جب ان کا وقت آ جائے گا تو وہ ایک يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ گھڑی پیچھے نہ ہٹا سکیں گے اور نہ آگے بڑھا سکیں گے۔وَيَجْعَلُوْنَ لِلَّهِ مَا يَكْرَهُونَ وَتَصِفُ ۶۳۔اور ٹھہراتے ہیں اللہ کے لئے وہ چیز جس سے خود کراہت کرتے ہیں (یعنی بیٹیاں) اور ان کی اَلسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ اَنَّ لَهُمُ الْحُسْنَى لَا ) زبانیں جھوٹ بات بولتی ہیں کہ انہیں کے لئے جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَأَنَّهُمْ مُفْرَطُونَ بھلائی ہے بلکہ سچ یہ ہے کہ بے شک ان کے لئے آگ ہے اور وہ ناریوں کے پیش رو ہیں۔تَاللهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ ۶۴ - اللہ کی قسم ! بے شک ہم نے رسول بھیجے امتوں کی طرف تجھ سے پہلے پھر شیطان نے ان فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَهُوَ کے کرتوت اُن کو اچھے کر دکھائے تو شیطان ہی وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمُ ) منکروں کا دلی دوست ہے آج اور ان کے لئے ٹیں دینے والا عذاب ہے۔لے یعنی وہ اپنے آپ کو سب سے اچھا سمجھتے ہیں۔آیت نمبر ۶۱ - مَثَلُ السَّوْءِ - مثلاً كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ اَسْفَارًا (الجمعة :٢) كَمَثَلِ الكلب (الاعراف: ۱۷۷) اور جَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ الخ (المائدة : (۶) اور كَالأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ (الاعراف:۱۸۰) - آیت نمبر ۶۳ - مُفْرَطُونَ۔یعنی بدکاریوں کے سبب سے آگ کی طرف دوڑ رہے ہیں یا اہل نار کے میر قافلہ ہیں یا خدا پر جھوٹ بولنے میں زیادتی کرنے والے ہیں۔جھوٹ خواب بنانے والے اور پیشگوئیاں کرنے والے وغیرہ ہیں۔