اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 50
سيقول ٢ البقرة ٢ اللهُ جَمِيعًا إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ تم جہاں کہیں ہوگے اللہ تعالی تم سب کو اکٹھا کر لائے گا بے شک اللہ ہر چیز کا اندازہ کرنے والا ہے۔وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ ۱۵۰۔اور تو جہاں کہیں سے نکلے اپنا منہ مسجد معظم الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَإِنَّهُ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ یعنی کعبہ شریف کی طرف کر لیا کر اور وہ قبلہ برحق ہے تیرے رب کی طرف سے اور اللہ بے خبر نہیں وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ اس سے جو تم کام کرتے ہو۔وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ ۱۵۱۔اور تو جہاں کہیں سے نکلے اپنا منہ مسجد مکرم الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنتُمْ فَوَلَّوْا یعنی کعبہ شریف کی طرف کر لیا کر (اور مسلمانو!) تم بھی جہاں کہیں ہوا کرو اُسی کے طرف اپنے وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ منہ کر لیا کرو تا کہ نہ رہے لوگوں کا تم پر کوئی عَلَيْكُمْ حَجَّةٌ إِلَّا الَّذِيْنَ ظَلَمُوا الزام مگر اُن میں کے ظالم ( تو بے جا الزام لگائیں گے ہی ) سو تم اُن سے نہ ڈرو اور مجھ مِنْهُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِى سے ڈرو تا کہ میں اپنا فضل تم پر تمام کروں اور وَلِأُتِمَّ نِعْمَتِي عَلَيْكُمْ وَلَعَلَّكُمْ اس لئے کہ تم سیدھی راہ پا جاؤ۔تَهْتَدُونَ ق كَمَا اَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا ۱۵۲۔جیسا کہ ہم نے بھیجا تم میں ایک رسول تمہیں (بقیہ حاشیہ) حکم الہی کی اطاعت کرتے ہیں۔وہ کسی جہت میں ہوں یا غیر جہت میں کیونکہ ایک مومن لیٹے لیٹے بھی اللہ کی یاد کرتا ہے دلی اور روحانی طور پر جیسا کہ نماز میں جہت قبلہ کا مستقبل ہوتا ہے، جسمانی طور پر حسب حکم الہی جہت کعبہ کا مستقبل ہوتا ہے۔پس بعض نادانوں کا یہ اعتراض بیجا ہے کہ تم بھی تو کعبہ یا مسجد کی عبادت کرتے ہو۔آیت نمبر ۱۵۰ - وَمَا اللهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ۔اتحاد کا لحاظ نہ رکھا۔جزئیات کی وجہ سے افتراق کر لیا۔جزئیات میں تفریق کا قاعدہ موجب افتراق ہے جو صحابہ میں نہ تھا مثلاً مصلوں کا اختلاف جوقرونِ ثلاثہ کے بعد کے جانشینوں میں ہوا اور بیرونِ کعبہ تمام دنیا میں کہیں نہ نبھ سکا اور نہ چل سکا مگر باعتبار توجہ سب المسجد الحرام کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، حسب ارشاد الہی يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعًا (البقرة: ١٤٩) - ف عما کے متعدد معنی ہیں (۱) اسی واسطے (۲) کیونکہ (۳) جیسا کہ۔