اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 558 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 558

ربما ١٤ ۵۵۸ التحل ١٦ لَا جَرَمَ أَنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا يُسِرُّونَ وَمَا ۲۴۔کچھ شک نہیں کہ اللہ جانتا ہے جو ابھی ان سے ظاہر نہیں ہوا اور جو ظاہر ہو چکا ہے بے شک يُعْلِنُونَ إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْتَكْبِرِينَ اللہ پسند نہیں کرتا متکبروں کو۔وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ مَّاذَا أَنْزَلَ رَبُّكُمْ قَالُوا ۲۵۔اور جب ان سے کہا جاتا ہے تمہارے ربّ نے کیا اتارا ہے وہ جواب دیتے ہیں پہلوں کے أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ قصے ہیں۔لِيَحْمِلُوا أَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً يَوْمَ الْقِمَةِ ٢٦۔اس جواب کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ اپنے بوجھ وَمِنْ أَوْزَارِ الَّذِينَ يُضِلُّونَهُمْ بِغَيْرِ اٹھا ئیں گے پورے پورے انجام کا ر، اور کچھ ان کے بوجھ بھی جن کو وہ بہکایا کرتے ہیں بے علمی عِلْمٍ أَلَا سَاءَ مَا يَزِرُونَ سے بے جانے بوجھے۔سن رکھو وہ بُرا بوجھ ہے جو اٹھاتے ہیں۔قَدْ مَكَرَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَأَتَى اللهُ ۲۷ تحقیق تدبیر کر چکے ہیں ان کے پہلے والے تو بُنْيَانَهُمْ مِنَ الْقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَيْهِمُ السَّقْفُ اللہ کا عذاب آ گیا ان کی عمارت پر نیچے کی طرف سے تو گر پڑی اُن پر چھت اُن کے اوپر سے اور مِنْ فَوْقِهِمْ وَأَتْهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ عذاب آ گیا جدھر سے انہیں شعور بھی نہ تھا۔لَا يَشْعُرُونَ ثُمَّ يَوْمَ الْقِمَةِ يُخْزِيْهِمْ وَيَقُولُ اَيْنَ ۲۸۔پھر قیامت کے دن ان کو رسوا کرے گا اور فرمائے گا وہ میرے شریک کہاں ہیں جن کے شُرَكَاعِيَ الَّذِيْنَ كُنْتُمْ تُشَاقُوْنَ فِيْهِمْ لئے تم اللہ و رسول سے لڑا کر تے تھے تب عرض آیت نمبر ۲۶۔وَمِنْ اَوْزَارِ الَّذِيْنَ الخ کا مقابلہ لا تَزِرُ وَازِرَةٌ (النجم: ۴) سے بعض سائلین نے کہا تھا جس کا جواب یہ ہے کہ گناہ و ثواب کرے کوئی اور ملے کسی کو۔ایسا اندھیر نہیں ہو گا ہاں ہدایت گمراہی کا ثواب و عذاب فاعلین کو ملے گا کیونکہ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ارشاد ہے۔آیت نمبر ۲۷ - السقف۔یعنی وہ تدابیر جو آنحضرت کے قید یا قتل یا جلا وطن کرنے کے لئے کی گئیں تھیں اس پر یہ پیشگوئی فرمائی جاتی ہے کہ وہ تمام کارروائیاں خاک میں ملا دی گئیں اور ان کا استیصال کر دیا کیونکہ کوئی سچا نبی دشمنوں کے ہاتھ سے ہلاک نہیں ہوتا۔