اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 484
وما من دابة ١٢ ۴۸۴ یوسف ۱۲ سُوْرَةُ يُوْسُفَ مَكَّيَّةٌ وَّهِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ مِائَةٌ وَّاِثْنَتَا عَشْرَةَ ايَةً وَّ إِثْنَا عَشَرَ رُكُوعًا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں سورۃ یوسف کو اس اللہ کے نام سے جو تمام خوبیوں کا جامع ہے سب عیبوں سے پاک بے محنت انعام دینے والا محنت کو ضائع نہیں کرنے والا ہے۔الرُ تِلْكَ ايْتُ الْكِتَبِ الْمُبِيْنِ ۲۔ہم اللہ ہیں بار بار بیان کرتے ہیں ثبوت تیری نبوت کا۔یہ مضبوط اور اُس کتاب کی آیتیں ہیں جو روشن ہے۔إِنَّا أَنْزَلْنَهُ قُرْإِنَّا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ۔ہم نے اُس کو اتارا ہے پڑھنے کے لائق کھول کھول کر بیان کرنے والی زبان میں تا کہ تم تَعْقِلُونَ سمجھو غور کرو۔نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَا ۴۔ہم تجھ سے بیان کرتے ہیں اعلیٰ درجہ کا ۴۔بیان کیونکہ ہم نے وحی کی تیری طرف اس قرآن أوْحَيْنَا إِلَيْكَ هُذَا الْقُرْآنَ وَإِنْ كُنْتَ کی اور اگر چہ بے شک تو اس سے پیشتر بالکل بے خبر تھا۔مِنْ قَبْلِهِ لَمِنَ الْغَفِلِينَ إذْ قَالَ يُوسُفُ لِأَبِيهِ يَابَتِ إِنِّي رَأَيْتُ - اور جب کہا یوسف نے اپنے باپ سے۔آیت نمبر ۲۔اثر۔کے معنی اَنَا اللهُ اَری کے بھی ہیں۔تمام انبیاء کا بیان آنحضرت ﷺ کے نمونہ کا بیان ہے جیسا کہ لکھا گیا ہے خوش تر آن باشد که سر دلبراں گفته آید در حدیث دیگراں عرب والوں کو سنایا جاتا ہے کہ تم میرے ایسے ہو جیسے یوسف کے لئے ان کے بھائی تھے پھر سمجھ لو جو ہوا سو ہوا۔مبین۔اس لئے کہا کہ شرائع بیان کئے۔برکات ظاہر کیں۔اللہ کی مرضی دکھائی۔اللہ کے اسماء حسٹی کا ثبوت دیا۔حق کو باطل سے جدا کیا۔آیت نمبر۴۔اَلغْفِلینَ۔اس سورۃ میں نبی کریم" کا حال یوسف علیہ السلام کے ضمن میں تمثیلی طرز پر حسب حالات جملہ انبیاء بیان ہوا ہے۔