اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 430
يعتذرون ۱ ۴۳۰ یونس هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءَ وَالْقَمَرَ - - وہی اللہ ہے جس نے بنایا سورج چمکیلا اور چاند نورانی اور ٹھہرا دیئے ان کے مقامات نُورًا وَ قَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ تا کہ تم لوگ معلوم کر لو برسوں کی گنتی اور حساب، وَالْحِسَابَ مَا خَلَقَ اللهُ ذَلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ اور یہ سب اللہ نے نہیں پیدا کیا مگر حق و حکمت کے ساتھ۔مفصل بیان کرتا ہے نشانمیں اس قوم يُفَضِلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ کے لئے جو علم رکھتی ہے۔اِنَّ فِي اخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمَا خَلَقَ -۔بے شک رات اور دن کے اُلٹ پلٹ میں اور جو کچھ پیدا کی اللہ نے آسمانوں اور زمین الله فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ لَايَتٍ لِقَوْمٍ تَتَّقُونَ میں ( ہر ایک چیز میں ) بے شک نشانیں ہیں اُس قوم کے لئے جو متقی ہے۔إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَرَضُوا - جو ہم سے ملاقات کی امید نہیں رکھتے اور بِالْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَاطْمَأَثُوا بِهَا وَالَّذِيْنَ ادھر ہی کی زندگی پر خوش ہو گئے ہیں اور پورے مطمئن ہو گئے ہیں اس کے ساتھ اور وہ ہماری هُمْ عَنْ أَيْتِنَا غُفِلُونَ نشانیوں سے بے خبر اور غافل ہیں۔آیت نمبر ۶ - الشمس۔اس میں ظاہری نظارہ بتا کر باطنی روحانی امور کی طرف اشارہ اور استدلال فرمایا ہے کہ بنانے والا کیسا مَبْدَءُ الْأَنْوَارِ وَ الْفُيُوض ہوگا۔الْحِساب۔مسلمانوں کو چاہئے کہ ریاضی اور حساب پر توجہ کریں۔ان کا خداوند جلد حساب لینے والا ہے۔آخرت کا حساب تو جیسا کچھ دشوار ہے معلوم مگر یہاں دنیا میں بھی شرمندہ و ذلیل نہ ہونا پڑے اور ادنی ادنی حساب میں نقصان اٹھا کر ڈوبتے نہ پھریں۔آیت نمبر ۸۔لَا يَرْجُونَ۔معنی امید نہیں رکھتے اور خوف نہیں رکھتے۔غْفِلُونَ۔غفلت کے دس بڑے نتیجے ہیں (۱) پہلے جو شخص تذکرہ قرآنی اور آیات الہی سے منہ پھیرتا ہے وہ مجرم الہی ہے (۲) دوسرے غفلت کے باعث انسان اعمال کے نتائج سے عبرت حاصل نہیں کر سکتا اور ظالم ہو جاتا ہے (۳) تیسرے غفلت سے انسان حیوان لا يعقل بن جاتا ہے اور اصلاح قریب ناممکن ہو جاتی ہے (۴) چوتھے غفلت سے بد نبی ، بے ایمانی، دنیا پرستی اور استِغْنَا عَنِ اللہ پیدا ہو جاتا ہے (۵) پانچویں غفلت میں انسان کا دل غیر مستقل رہتا ہے اور انجام بخیر نہیں ہوتا (۶) چھٹے غفلت سے واہیات قصے نامعلوم طور پر انسان کو بے دین بنا دیتے ہیں (۷) ساتو میں غفلت سے لوگ آخرت کو بھلا دیتے ہیں اور عذاب کے