اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 428 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 428

يعتذرون ۱۱ ۴۲۸ یونس سُوْرَةُ يُونُسَ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ مِائَةٌ وَّ عَشْرُ ايَاتٍ وَّ اَحَدَ عَشَرَ رُكُوْعًا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔اس اللہ کے نام سے جو ساری صفات کا ملہ سے موصوف اور بالکل بدیوں سے منزہ بلا مبادلہ دینے والا اور مبادلہ سے محروم نہ رکھنے والا ہے ہم اس سورت کو پڑھنا شروع کرتے ہیں۔الر تِلْكَ ايْتُ الكِتبِ الْحَكِيم ج ۲ میں اللہ مکرر رسالت محمدیہ کے ثبوت میں ۲۔سورت نازل کرتا ہوں۔یہ آیتیں ایک کتاب کی ہیں جو محکم و با حکمت ہے۔ا كَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا أَنْ أَوْحَيْنَا إِلَى رَجُلٍ۔کیا لوگوں کو اس بات کا تعجب ہوا کہ ہم نے وحی بھیجی ایک آدمی کی طرف انہیں میں سے تا کہ ڈرائے اپنے دشمنوں کو اور خوشخبری سنادے اپنے مِنْهُمْ أَنْ انْذِرِ النَّاسَ وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا تمہید۔یہ سورۃ مکی ہے ایک پہچانت جس سے ملی اور مدنی سورتوں میں جلد تمیز ہو جائے یہ ہے کہ ملکی سورتوں میں دلائل نبوت و دلائل ہستی باری تعالیٰ و مسئله جزا و سزا و تقدیر وغیرہ بڑی شد ومد سے بیان ہوتے ہیں اور مدنی میں نرمی سے۔آیت نمبر ۲ - الر - يا انا الله ارہی۔میں اللہ دیکھتا ہوں تمہارے تعلقات جو نبی کریم سے ہیں اور ان کے معاملات جو تمہارے ساتھ ہیں۔آیت نمبر ۳ - عَجَبًا۔لوگوں کو ہمیشہ تعجب ہوا کرتا ہے کہ وحی کیسی ہوتی ہے! ہم ہی جیسا ایک آدمی کہتا ہے کہ مجھے وحی ہوئی۔اس وحی میں دو باتیں ہوتی ہیں دشمنوں کی ذلت کا اور اپنی اور اپنے دوستوں کی عزت اور فتوحات اور کامیابیوں کا بار بار بیان ہوتا ہے اور ظہور واقعات کے بعد وحی کی حقیقت معلوم ہو جاتی ہے کہ جھوٹا کامیاب نہیں ہوتا اور راستباز کامیاب ہو جاتا ہے۔تعجب کی کیا بات ہے تمام عہدہ دار اور مفید کاموں پر لوگوں ہی سے منتخب کئے جاتے ہیں جیسے بادشاہ و وزیر اور عالم و طبیب عوام سے ممتاز ہوتے ہیں اسی طرح ایک انسان پر وحی نازل ہو تو کیا تعجب ہے !! شعر وَإِنْ تَفِقَ أَلَا نَامُ فَأَنْتَ مِنْهُمُ فَإِنَّ الْمِسْكَ بَعْضُ دَمِ الْغَزَالِ