اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 420
يعتذرون ١١ ۴۲۰ التوبة ؟ وَقُلِ اعْمَلُوْا فَسَيَرَى اللهُ عَمَلَكُمْ ۱۰۵۔اور کہہ دے کہ تم کام کرتے جاؤ پھر وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُوْنَ وَسَتُرَدُّونَ إِلَى قریب ہی اللہ دیکھ لے گا تمہارے کام اور اس کا رسول اور ایمان دار لوگ۔اور قریب ہی لِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا پھیرے جاؤ گے تم چھپے اور کھلے جاننے والے کے سامنے وہ تم کو خبر دار کر دے گا تمہارے كُنتُمْ تَعْمَلُونَ کرتوتوں سے۔وَاخَرُونَ مُرْجَوْنَ لِأَمْرِ اللهِ اِمَّا ۱۰۶۔کچھ دوسرے لوگ ہیں وہ آس لگائے يُعَذِّبُهُمْ وَإِمَّا يَتُوبُ عَلَيْهِمْ ۖ وَاللهُ بیٹھے ہیں اللہ کے حکم کی یا ان پر عذاب ہو یا اللہ ان پر رجوع برحمت فرمائے اور اللہ بڑا جاننے عَلِيمٌ حَكِيم والا ہے (جس قابل ہیں) وہ بڑا حکیم ہے ( موافق حکمت کے کام کرے گا)۔وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَكُفْرًا ۱۰۷۔اور جن لوگوں نے ایک تکلیف دینے والی وَتَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَارْصَادًا مسجد بنائی اور کفر اور جدائی ڈالنے والی مومنوں میں اور گھات کی جگہ ( بنائی ) اس شخص کے لئے جو لِمَنْ حَارَبَ اللهَ وَرَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ اللہ اور اس کے رسول سے لڑ رہا ہے پہلے سے اور b آیت نمبر ۱۰۷ - مَسْجِدًا ضِرارًا - ابو عامر نامی تورات و انجیل سے واقف پیشوا بنے کی ہوس رکھتا تھا اس کا بیٹا حنظلہ مسلمان ہو چکا تھا غزوہ ہوازن کے بعد یہ مایوس ہو کر شام کی طرف نکل گیا حق اور خلاف اسلام منصوبے باندھتا رہا منافقین مدینہ کو کہلا بھیجا کہ تم سامان جنگ تیار رکھو میں قیصر روم کا ایک لشکر لے کر محمد علی ہے پر ایک حملہ کروں گا۔منافقین نے ایک مسجد اس غرض سے بنائی کہ مسلمانوں میں تفریق کر دیں اور کچھ اپنی طرف شریک کر لیں۔جب آنحضرت جنگ تبوک کے لئے تیار تھے اس وقت یہ مسجد تیار ہو چکی تھی۔منافقین نے آنحضرت سے درخواست کی کہ آپ ہماری مسجد میں تشریف لے چلیں آپ نے عذر رفرمایا کہ میں برسر سفر ہوں واپس آ کر چلوں گا۔واپسی کے بعد پھر وہی درخواست کی تب اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں اس کے حالات بیان فرما دیئے۔آنحضرت نے مالک بن دَخشَم اور معان بن عدی اور عامر بن سکن وغیرہ کو اس مسجد کے گرادینے کا حکم دیا چنانچہ انہوں نے اس کو جلا دیا۔اب بھی مسجد ضرار کی جگہ مزبلہ اور پیشاب گاہ ہے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی نیکی کا کام بھی اگر ضد وخلاف تقوی کیا جائے تو وہ ناجائز ہے۔لِمَنْ حَارَبَ الله۔اس میں پیشگوئی ہے جو ایسا کرے گا وہ سزا پائے گا۔