اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 415
واعلموا ١٠ ۴۱۵ التوبة وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ مَّاتَ اَبَدًا ۸۴۔اے محمد ! جنازے کی نماز کبھی بھی نہ پڑھ وَلَا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ إِنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللَّهِ ان میں سے کسی کی جو مر جائے اور نہ کھڑا ہو وَرَسُولِهِ وَمَا تُوْا وَهُمْ فَسِقُوْنَ اس کی قبر پر کیونکہ انکار کیا انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا اور وہ مر گئے اور وہ بدکار ہی تھے۔وَلَا تُعْجِبُكَ اَمْوَالُهُمْ وَاَوْلَادُهُمْ إِنَّمَا ۸۵ اور ان کے مال اور اولاد تجھے تعجب میں نہ ڈالیں۔اس کے سوائے نہیں کہ اللہ چاہتا ہے کہ يُرِيدُ اللهُ أَنْ يُعَذِّبَهُمْ بِهَا فِي الدُّنْيَا ان کے ذریعہ سے ان کو عذاب دے دنیا میں بھی وَتَزْهَقَ اَنْفُسُهُمْ وَهُمْ كَفِرُونَ اور ان کی جان نکلے اور وہ کافر ہی ہوں۔وَإِذَا أُنْزِلَتْ سُورَةٌ اَنْ آمِنُوا بِاللهِ ۸۲ اور جب اترتی ہے کوئی سورت بایں معنی کہ وَجَاهِدُوا مَعَ رَسُولِهِ اسْتَأْذَنَكَ أُولُوا ایمان لاؤ اللہ پر اور نیک کوشش کرو اس کے رسول کے ساتھ ہو کر تو اُن میں کے مقدور والے الطولِ مِنْهُمْ وَقَالُوا ذَرْنَا نَكُنْ مَّعَ آدی تجھ سے اجازت مانگنے لگتے ہیں اور عرض کرتے ہیں ہمیں چھوڑ جائیے کہ ہم بیٹھنے والوں الْقَعِدِينَ کے ساتھ رہ جائیں۔رَضُوا بِأَنْ يَكُونُوا مَعَ الْخَوَالِفِ ۸۷۔وہ اس بات کو پسند کر چکے ہیں کہ پیچھے وطبعَ عَلَى قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ رہنے والوں کے ساتھ رہ جائیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر نقش کر دیا ہے تو وہ سمجھتے بوجھتے ہی نہیں۔لكِنِ الرَّسُوْلُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ ۸۸۔لیکن رسول اور اس کے ساتھ والے آیت نمبر ۸۵ - وَلَا تُعْجِبُكَ۔یعنی بد عہدوں اور سرکشوں کو اس قدر مال واولاد کی کثرت کیوں ہوتی ہے جب کہ وہ ہرامر میں رب العالمین کو ناراض کرتے ہیں؟ جواب یہ دیا جاتا ہے کہ یہ ان کی آزمائش کا موجب نہیں ہے بلکہ موجب تکلیف دنیا اور آخرت ہے۔کیونکہ مہلت و تنبیہ اور شکر گزاری اور اطاعت کے درجے غفلت میں طے ہو جاتے ہیں اور موقعہ نہیں رہتا۔دکھیا اور غریب آدمی دنیا سے بیزار ہو کر بھی رجوع بحق کر لیتا ہے مگر مال و دولت میں پھنسے ہوئے اس سے مرتے دم تک بہت کم باز آتے ہیں اَللَّهُمَّ أَصْلِحُ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ الهِ وَسَلَّمْ -