اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 379
واعلموا ١٠ الانفال ۸ وَاَطِيْعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا ۴۷۔اور اطاعت کرو اللہ اور اُس کے رسول کی فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ اور آپس میں نہ لڑو کہ ہمت ہار دو گے، پھسل جاؤ گے اور تمہاری ہوا بگڑ جائے گی، اور نیکیوں پر وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصُّبِرِينَ جمے رہو اور بدیوں سے بچتے رہو بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِيْنَ خَرَجُوا ۲۸۔اور نہ ہونا تم ان کے جیسے جو اپنے گھروں سے نکلے اتراتے اور لوگوں کے دکھانے کو اور مِنْ دِيَارِهِمْ بَطْرًا وَرِئَاءَ النَّاسِ ط اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور اللہ کے احاطہ میں وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيْلِ اللَّهِ وَاللَّهُ بِمَا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔يَعْمَلُونَ مُحِيْدٌ وَاذْزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ وَقَالَ لَا ۳۹۔اور جب اُن کو پسند کرا دئے شیطان نے غَالِبَ لَكُمُ الْيَوْمَ مِنَ النَّاسِ وَإِنِّي ان کے کام اور وہ بولا کہ آج تم پر کوئی بھی غالب نہ ہو گا آدمیوں سے اور میں تمہارا پڑوسی اور حمایتی ہوں پھر جب ایک دوسرے کے مقابل جَارٌ نَّكُمْ فَلَمَّا تَرَاءَتِ الْفِئَتْنِ نَكَصَ آیت نمبر ۴۷۔وَ تَذْهَبَ رِيحُكُمُ۔اتفاق نہ رکھو گے تو جرأت ،حکومت ، اقبال،نصرت، قوت جنگ، فتح مندی ، نفاذ امر، غلبہ جاتا رہے گا۔آیت نمبر ۴۸ - بَطَرًا و رِئَاءَ النَّاسِ۔جنگ بدر کے واسطے اہلِ قریش ابو جہل وغیرہ بڑے گھمنڈ سے اکڑتے ہوئے نکلے اور نیت میں لوگوں کو اپنی بڑائی دکھانا تھا اور ان کو یہ خیال بھی تھا کہ مسلمانوں کو ہمارے مقابلہ کی تاب نہیں ہے اور نہ فی الواقع مسلمانوں کو تاب تھی۔کفار تمام چیدہ چیدہ آدمیوں کا لشکر بنا کر بطور سیر و تماشا کے نکلے خیال یہی تھا کہ کوئی جنگ نہیں ہوگی بلکہ یوں ہی ملک پر رعب بٹھا ئیں گے چنانچہ وہ پیتے کھاتے ہوئے ناچ کراتے ہوئے آئے جیسا کہ فرعون بنی اسرائیل کے پیچھے پڑا مگر موسٹی کا فرعون تو دریا میں غرق ہوا۔ہمارے آقائے نامدار کا فرعون مع اپنے لشکر کے خشکی ہی میں غرق وتباہ ہوا۔ہیں تفاوت راه از کجاست تا به کجا آیت نمبر ۴۹ - إِذْ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ - بدیوں پر اُسے جرات ہوتی ہے جو مومن باللہ نہ ہو یا يوم الآخرت کو نہ مانتا ہو یا مستحق کرامت گنہ گارانند ) کا معتقد ہو بغیر ا خلاص اور توبہ کے یا بد صحبت میں رہا کرے۔