اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 330
ولواننا ۸ ۳۳۰ الاعراف ۷ ا وَ عَجِبْتُمُ أَنْ جَاءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمُ ۶۴۔کیا تمہیں تعجب ہوا کہ آئی تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے تمہیں میں عَلَى رَجُلٍ مِنْكُمْ لِيُنْذِرَكُمْ وَلِتَتَّقُوا سے ایک آدمی پر تاکہ وہ تم کو ڈرائے اور تا کہ وَلَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ تم دکھوں سے بچو اور اس لئے کہ تم پر رحم ہو۔فَكَذَّبُوهُ فَأَنْجَيْنَهُ وَالَّذِينَ مَعَهُ فِي ۶۵۔پھر اس کو جھٹلایا تو ہم نے اس کو ( یعنی نوح الْفُلْكِ وَاغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُوا بِايْتِنَا کو) بچالیا اور اس کے ساتھ والوں کو جوکشتی میں تھے اور ان کو ڈبا دیا جو ہماری آیتیں جھٹلاتے تھے إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا عَمِيْنَ اور کچھ شک نہیں کہ وہ قوم اندھی تھی۔وَإِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا قَالَ يُقَوْمِ ۶۶۔اور ہم نے بھیجا قومِ عاد کی طرف ان کے اعْبُدُوا اللهَ مَالَكُمْ مِنْ اللَّهِ غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ بھائی ہود کو ، ہود نے کہا اے میری قوم! اللہ ہی کی عبادت کرو کوئی سچا معبود نہیں تمہارا مگر اللہ تو کیوں اس کو سپر نہیں بناتے۔قَالَ الْمَلَأُ الَّذِيْنَ كَفَرُ وا مِنْ قَوْمِةٍ إِنَّا ۶۷۔بولے سردار جو حق چھپانے والے تھے اس کی لَنَايكَ فِي سَفَاهَةٍ وَإِنَّا لَنَظُنُّكَ قوم میں سے ہم دیکھتے ہیں تجھ کو کم عقلی میں اور ہم تو یقین کرتے ہیں کہ تو جھوٹوں میں سے ہے۔مِنَ الْكَذِبِينَ آیت نمبر ۶۴۔اَوَ عَجِبْتُمْ۔کیا تم نے تعجب کیا۔آیت نمبر ۶۵ - الَّذِینَ كَذَّبُوا۔میں تخصیص ہے یعنی ان ہی کو ڈبایا جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے۔آیت نمبر ۶۶۔عَادِ - نوح علیہ السلام کی چوتھی پشت کا بیٹا ہے۔اُعْبُدُوا الله - انبیاء مرضی حق کی تعلیم لاتے ہیں اور لوگ جو اپنی من مانی پو جا اور عبادت کرتے ہیں وہ روک دیتے ہیں اور ایمان کی تعلیم کا یہ منشاء ہوتا ہے کہ ہر حرکت و ادا و خیال و ارادہ انسان کا الہی مرضی کے تابع ہو اور وہ حیوان سے انسان اور انسان سے باخدا انسان بنے۔آیت نمبر ۶۷ - اَلْمَلَأُ - اشراف اور وہ معزز لوگ جن کا قول پبلک کے دل پر گہرا اثر کرے۔علماء فقراء اور مشائخ، حکماء یہ سب اپنے اغراض کے سبب سے امراء کے ماتحت ہوتے ہیں۔نعوذ باللہ۔امراء کا گروہ اپنی شیخی اور تکبر کے سبب سے انبیاء کا مخالف ہوتا ہے۔