اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 321
ولواننا ۸ ۳۲۱ الاعراف ۷ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ اچھا لباس ہر نماز کے وقت۔کھاؤ اور پیو اور زیادتی نہ کرو ، وہ پسند نہیں کرتا زیادتی الْمُسْرِفِينَ کرنے والوں کو۔قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِيْنَةَ اللهِ الَّتِى اَخْرَجَ لِعِبَادِهِ ۳۳ کہو کس نے حرام کی اللہ کی زینت جو اُس وَالطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ ے پیدا کی اپنے بندوں کے لئے اور پاکیزہ چیزیں کھانے کی۔کہہ دے یہ ایمانداروں کے لئے امَنُوا فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيِّمَةِ ہے دنیا کی زندگی میں مگر خالص انہیں کے لئے كَذَلِكَ نُفَصِّلُ الْآيَتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ ہوگی قیامت کے دن۔اسی طرح ہم مفصل بیان کرتے ہیں آیتیں جاننے والی قوم کے لئے۔قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ ۳۴ - کہ دوصرف حرام کیا ہے میرے رب نے مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَالْإِثْمَ وَالْبَغْيَ بِغَيْرِ الْحَقِّ بے حیائی کے کاموں کو خواہ ظاہری ہوں یا چھپے ہوئے اور گناہ کو اور بغاوت کو جو ناحق ہو اور وَأَنْ تُشْرِكُوا بِاللهِ مَا لَمْ يُنَزِّلُ بِهِ سُلْطنًا شرک کو جو اللہ کے ساتھ کیا جاوے جس کی کوئی وَاَنْ تَقُولُوا عَلَى اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ) سند اللہ نے نہیں اتاری اور یہ کہ جھوٹ بولو اللہ پر جو تمہیں معلوم نہیں۔وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ فَإِذَا جَاءَ أَجَلُهُمْ لَا ۳۵ - ہر ایک قوم کا ایک وقت ہے پھر جب ان کا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةٌ وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ وقت آ پہنچا تو نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹا سکتے ہیں اور نہ آگے بلا سکتے ہیں۔يُبَنِي أَدَمَ اِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ ۳۶- اے آدم کی اولاد! جب تمہارے پاس يَقْضُونَ عَلَيْكُمْ التِي فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ آئیں تمہیں میں کے پیغمبر جوسنائیں تم کو میری آیتیں پھر جس نے اللہ کو سپر بنایا اور اپنی اصلاح فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ کی لی تو آئندہ اس کو کسی قسم کا خوف نہ ہوگا اور نہ وہ گزشتہ ہی عمل کے لئے غمگین ہوں گے۔(بقیه حاشیه ) وَلَا تُسْرِفُوا۔یہاں زیادتی سے مراد اوامر میں اپنی طرف سے افراط کرنا ہے اور رہبانیت کا رڈ ہے۔آیت نمبر ۳۶ - إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ - أَمَّا۔جب کبھی۔