اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 317
ولواننا ۸ قَالَ إِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ ۳۱۷ الاعراف ۷ ۱۔اللہ نے فرمایا تجھے مہلت دی گئی۔قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ ۱۷۔بولا اس سبب سے کہ تو نے مجھے غاوی اور صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَة گمراہ کیا میں ضرور بیٹھوں گا ان کے راستوں پر جو بڑے سیدھے ہیں تیری صراط مستقیم میں۔مَّ لَا تِيَنَّهُمْ مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ ۱۸۔پھر میں آؤں گا اُن کے آگے اور پیچھے خَلْفِهِمْ وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ وَعَنْ شَمَابِلِهِمْ دائیں اور بائیں سے اور نہ پائے گا تو اکثروں کو شکر کرنے والا۔وَلَا تَجِدُ اكْثَرَهُمْ شُكِرِينَ ) قَالَ اخْرُجُ مِنْهَا مَذْهِ وَمَا مَّدْحُورًا ۱۹۔اللہ نے فرمایا نکل اس حالت سے مردود درگاہ سے نکلا ہوا۔جو کوئی ان میں سے تیری پیروی کرے گا تو میں ضرور بھر دوں گا جہنم کو لَمَنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ لَاَمْلَكَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكُمْ أَجْمَعِينَ تم سب سے۔(بقیہ حاشیہ ) إلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ۔یعنی دنیا میں انسان مبعوث ہوں اور ہم بھی دیکھیں کہ طینی نرم مزاج کہاں تک کامیاب ہوتا ہے۔رسول اللہ ﷺ ایک آدم ہیں اور ابو جہل بالمقابل ایک ابلیس ہے ہاں خلیق لوگ کامیاب ہو جاتے ہیں جنگجو نہیں۔آیت نمبر ۱۷۔فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي - اَغْوَيْتَنِی کی نسبت اللہ پاک کی طرف لگائی شیطانی قول وفعل ہے باوجود یکہ خود کہ رہا ہے صِرَاطَكَ المستقيم کیونکہ وہ جھوٹا ہے۔آیت نمبر ۱۸ - بَيْنِ أَيْدِيهِمْ - قرآن اور نبی اور مامورین و عذاب و پیشگوئیاں وراہِ راست سب بھلا دوں گا۔وَ مِنْ خَلْفِهِمْ - دنیا واحباب و بال بچے وغیرہ پسند کر ا دوں گا۔وَعَنْ أَيْمَانِهِمْ۔نیکی والوں کو معجب اور متکبر بنادوں گا۔شَمَابِلِهِمْ - بد اعمال واقوال پسند کرا دوں گا۔اوپر کا نام نہیں لیا کیونکہ وہاں اُس کا غلبہ نہیں۔دعا کا مقام خالی رہا۔حضرت امام محی الدین ابن عربی بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اوپر کا نام نہیں لیا تا کہ تو بہ واستغفار کا دروازہ کھلا رہے۔آیت نمبر ۱۹۔مَدْحُورًا۔رحمت سے دور ، تنگ دل، آس تو ڑا ہوا۔