اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 301
ولواننا ۸ ۳۰۱ الانعام ٦ لَهُمْ دَارُ السَّلْمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَهُوَ وَلِيُّهُمْ ۱۲۸۔اُن کے لئے سلامتی کا گھر ہے اُن کے رب کے نزدیک اور وہی ان کا والی ہے ان کے بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ نیک کاموں کے سبب سے۔وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا لِمَعْشَرَ الْجِنَّ ۱۲۹۔اور جس وقت اللہ سب کو جمع کرے گا (اور فرمائے گا ) اے امرا ( اور جنوں) کی جماعت! قَدِ اسْتَكْثَرْتُمْ مِّنَ الْإِنْسِ ۚ وَقَالَ تم نے بڑی جماعت تابع کر لی غریبوں کی اور أَوْلِيَؤُهُمْ مِنَ الْإِنْسِ رَبَّنَا اسْتَمْتَعَ ان کے دوست غریب لوگ کہیں گے اے بَعْضُنَا بِبَعْضٍ وَبَلَغْنَا أَجَلَنَا الَّذِي أَجَلْتَ ہمارے رب! ہم نے ایک دوسرے سے فائدہ اٹھایا اور ہم پہنچ گئے اپنے اس وقت تک جو تو نے لَنَا قَالَ النَّارُ مَثْلُكُمْ خُلِدِينَ فِيهَا إِلَّا ہمارے لئے مقرر کیا تھا اللہ فرماتا ہے آگ مَا شَاءَ اللهُ إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ (یعنی دوزخ) تمہارا ٹھکانا ہے مدتوں اس میں رہو گے مگر اللہ جو چاہے۔کچھ شک نہیں تیرا رب بڑا حکمت والا اور بڑا جاننے والا ہے۔وَكَذَلِكَ نُوَلِّي بَعْضَ الظَّلِمِينَ بَعْضًا ۱۳۰۔ہم اسی طرح مسلط کر دیں گے (اور دلاویں گے ) بعض گناہ گاروں کو بعض سے بدلہ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ 203- اس کمائی کا جو وہ کرتے تھے۔يُمَعْشَرَ الْجِنَّ وَالْإِنْسِ أَلَمْ يَأْتِكُمْ ۱۳۱۔اے جماعت جن اور امراء اور انسان اور غربا کی! کیا تمہارے پاس تمہیں میں کے رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقْضُونَ عَلَيْكُمْ الَّتِي رسول نہیں آئے سناتے تھے تم کو میرے حکم آیت نمبر ۱۲۹ - ربنا استمتع۔امراء نے روپے دیئے ہمارے کام چلائے ہم نے ان کے کام کئے۔قَالَ النَّارُ مَثْوَنكُمْ جہنمی ہو گے۔لڑائی میں مارے جاؤ گے۔آیت نمبر ۱۳۰۔وَكَذَلِكَ نُوَلِّي - جب حاکم بنوتو استغفار بہت کرو کیونکہ ظالموں پر حاکم ظالم ہوتا ہے۔آیت نمبر ۱۳۱ - يَقْضُونَ عَلَيْكُمْ التی۔انسان میں دو قسم کے قوی ہیں ایک جن پر مقدرت ہے دوسرے جن پر اختیار نہیں۔احکام الہی ہمیشہ پہلے سے متعلق ہوتے ہیں دوسرے سے ہرگز نہیں۔دوسرے کی مثال جسے نصاریٰ کہتے ہیں تین بھی اور ایک کا ایک۔مشرک کہتے ہیں بُت میں منتر پڑھنے کے بعد خدا آجاتا ہے۔دوسری قسم کی باتوں کی اصلاح کے لئے انبیاء مبعوث فرمائے گئے ہیں امیر بھی جیسے حضرت سلیمان علیہ السلام اور غریب بھی جیسے حضرت یحییٰ علیہ السّلام۔برہمو سلسلہ کے لوگ رسالت کے منکر ہیں اور ملائکہ کے بھی۔