اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 293
واذا سمعوا ٧ ۲۹۳ الانعام ٦ فَأَخْرَجْنَا بِهِ نَبَاتَ كُلِّ شَيْءٍ فَأَخْرَجْنَا پھر ہم ہی نے ہر ایک روئیدگی اس کے ذریعہ سے مِنْهُ خَضِرًا نُخْرِجُ مِنْهُ حَبًّا مُتَرَاكِبًا اگائی پھر ہم ہی نے اس کے ذریعہ سے سبزہ اُگایا جس سے ہم دانے پیدا کرتے ہیں گھنے اور کھجور وَمِنَ النَّخْلِ مِنْ طَلْعِهَا قِنْوَانٌ دَانِيَةٌ کے گابھے میں سے کچھے جو جھکے پڑتے ہیں اور وَجَنَّتٍ مِنْ أَعْنَابِ وَالزَّيْتُونَ انگور کے باغ اور زیتون اور ملتے جلتے اور نہ ملتے وَالرُّمَّانَ مُشْتَبِهَا وَ غَيْرَ مُتَشَابِهِ جلتے۔دیکھو تو درخت کا پھل جب وہ پھلے اور أنظُرُوا إِلى ثَمَرِةٍ إِذَا أَثْمَرَ وَيَنْعِه ، إِنَّ فِي ذَلِكُمْ لَا يَتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ b اُس کا پکنا کچھ شک نہیں کہ اس میں بہت سی نشانیاں ہیں یقین لانے والی قوم کے لئے۔وَجَعَلُوْ الِلهِ شُرَكَاءَ الْجِنَّ وَخَلَقَهُمْ ۱۰۔( ظلم تو دیکھو کہ) انہوں نے ٹھہرا لئے اللہ کے برابر والے، بزرگوں اور امراء اور جنات کو، وَخَرَقُوا لَهُ بَنِينَ وَبَنْتٍ بِغَيْرِ عِلْمٍ حالانکہ ان سب کو اللہ ہی نے پیدا کیا اور ( یہ ظلم سُبْحَنَهُ وَتَعَلَى عَمَّا يَصِفُونَ ج بھی دیکھو کہ ٹھہرا لئے اللہ کے لئے بیٹے اور بیٹیاں بے جانے بوجھے۔وہ ذات پاک ہے اور بہت بلند ہے اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔آیت نمبر ۱۰۱ - وَجَعَلُو اللَّهِ شُرَكَاءَ الْجِنَّ - عرب کے بعض فرقے ملائکہ اور جنات کو پوجتے اور بعض ملائکہ کو خدا کی بیٹیاں کہتے۔زردشتیوں نے يَزدَان اور اهُر من بنارکھے تھے۔یزدان کی فوج ملائکہ اور انبر من کی شیاطین کو سمجھتے تھے۔یہود عزیر کو خدا کا بیٹا اور عیسائی مسیح کو۔بعض مریم کو خدا کی بیوی اور اس کی مورت کو گوٹہ کناری چڑھا کر اس کی پوجا کرتے۔سُبْحَنَهُ وَتَعلَى عَمَّا يَصِفُونَ۔یہ اسماء الہی سے غفلت کی شکایت ہے انسان کو اگر معلوم ہو جائے کہ اپنی اصل حقیقت کیا ہے اور ربّ العالمین کے ساتھ میرے کیا تعلقات ہیں تو اس میں غفلت اور بدمستی کے آثار بالکل نہ رہیں۔کاش وہ اسماء الہی میں غور کرے اور اس کے فوائد و فیوض سے مالا مال ہو اور جس طرح اپنی خواہشات اور دنیوی مقاصد کے لئے سخت محنتیں اٹھاتے اور تکلیفیں گوارا کرتے ہیں اسی طرح روحانی رزق و منافع کے لئے محنتیں اٹھا ئیں اور اس کی تلاش کریں۔اسماء الہی جو قرآن سے ثابت ہیں وہ پانچ قسم کے ہیں۔(۱) وہ اسماء جو انسان کی فطرتی ضروریات اور خواہشات کے متکفل ہیں (۲) وہ اسماء جو پیدائش اور نظامِ عالم سے متعلق ہیں (۳) وہ جو حکومت انسانی سے متعلق ہیں۔(۴) وہ جو اصلاح نفس اور رفع انسانی کے متکفل ہیں (۵) وہ جو انبیا ء ، اولیاء سے تعلق رکھتے ہیں۔