اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 282
واذا سمعوا ٧ ۲۸۲ الانعام ٦ وَهُوَالَّذِي يَتَوَفُكُمْ بِالَّيْلِ وَيَعْلَمُ مَا ۶۔وہی اللہ ہے جو تمہاری روح قبض کر لیتا ہے جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَبْعَثُكُمْ فِيهِ رات کو اور وہ جانتا ہے جو تم کر چکے ہو دن میں پھر تم کو کھڑا کر دیتا ہے دن میں تاکہ میعاد مقرر لِيُقْضَى أَجَلٌ مُّسَمًّى ۚ ثُمَّ إِلَيْهِ پوری ہو پھر تم کو اسی کی طرف لوٹنا ہے وہ تم کو مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ يُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنتُمْ جتائے گا جوتم کرتے تھے۔تَعْمَلُونَ چ وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَيُرْسِلُ ۶۲۔وہ غالب ہے اپنے بندوں پر اور تم پر بھیجتا عَلَيْكُمْ حَفَظَةً حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ ہے نگہبان یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو موت آجاوے تو اس کی روح قبض کر لیتے ہیں الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُونَ ہمارے فرشتے اور وہ کچھ کوتا ہی نہیں کرتے۔ثُمَّ رُدُّوا إِلَى اللهِ مَوْلَهُمُ الْحَقِّ اَلَالَهُ ۶۳۔پھر وہ پھیرے جائیں گے (اور پہنچائے جائیں گے ) اللہ ہی کی طرف جو ان کا سچا مالک الْحُكْمُ وَهُوَ اَسْرَعُ الْحَسِبِيْنَ ہے۔سن رکھو حکم تو اُسی کا حکم ہے وہ سب سے زیادہ جلد حساب لینے والا ہے۔قُلْ مَنْ يُنَجِّيْكُمْ مِنْ ظُلمتِ الْبَرِّ ۶۴۔تو کہہ دے کہ تم کو کون بچالا تا ہے گھٹاٹوپ وَالْبَحْرِ تَدْعُونَ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً اندھیریوں سے خشکی و تری کی طرف تم اس سے دعائیں مانگتے ہو گڑ گڑا کر آہستہ آہستہ چپکے اور لَبِنْ اَنْجَنَا مِنْ هَذِهِ لَنَكُونَنَّ پکار پکار کر (اور کہتے ہو ) اگر اللہ نے اس سے بچا لیا تو ہم ضرورضرور شکر گزار بن جائیں گے۔مِنَ الشَّكِرِينَ (بقیہ حاشیہ محفوظ رہ سکتی ہیں اور فوٹو گراف نے ثابت کر دیا کہ کسی شے کا عکس بھی زائل نہیں ہوتا۔کیمیا نے ثابت کر دیا کہ کوئی ذرہ عالم کا ضائع نہیں ہوتا اور فناء الہی نے اس قاعدہ کو بھی بجائے خود نہ رہنے دیا۔طبیعات نے ثابت کر دیا کہ مقناطیسی طاقتیں اور بجلی کی ، سب زمین میں اور دوسری اشیاء میں جمع رہتی ہیں کبھی زائل نہیں ہوتیں۔غرض عالم کی کھلی ہوئی کتاب میں سب موجود ہے جس کو صحیفہ قدرت کہو یا صحیفہ عالم یا کتاب مبین یا کھلی کتاب کہو مگر اللہ تعالیٰ کا علم ان سب پر حاوی اور غالب ہے۔آیت نمبر ۶۲ - وَهُوَ الْقَاهِرُ۔جیسے تم غالب ہو دوسروں پر خدا تم پر غالب ہے۔