اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 270 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 270

واذا سمعوا ٧ ۲۷۰ الانعام ٦ قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادَةٌ قُلِ الله له ۲۰۔تو کہہ دے گواہی کے لئے کس کی گواہی بہت بڑی ہے۔آپ ہی کہہ اللہ میرا اور تمہارا شَهِيدٌ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۖ وَأُوحِيَ إِلَى گواہ ہے۔اس نے میری طرف یہ قرآن وحی کیا هذَا الْقُرْآنُ لِانْذِرَكُمْ بِهِ وَمَنْ بَلَغَ ہے تا کہ اس کے ذریعہ سے میں تم کو ڈراؤں اور أَنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ اَنَّ مَعَ اللهِ آلِهَةً جس تک یہ قرآن پہنچے اس کو ڈراؤں۔کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ اور أُخْرى قُلْ لَا أَشْهَدُ قُلْ إِنَّمَا هُوَ الهُ دوسرے معبود بھی ہیں تو کہہ دے میں تو گواہی وَاحِدٌ وَ اِنَّنِي بَرِئَ مِمَّا تُشْرِكُونَ نہیں دیتا مگر یہی کہ بس ایک ہی اکیلا اللہ سچا معبود ہے اور میں تو ان سے الگ ہوں اور بیزار ہوں جن کو تم اللہ کے برابر سمجھتے ہو۔الَّذِينَ أَتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا ٢١ - جن کو ہم نے کتاب دی ہے وہ رسول کو ایسا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءهُمُ الَّذِينَ خَسِرُوا ہی پہچانتے ہیں۔جیسا کہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں وہ جو اپنا نقصان کر رہے ہیں وہ تو کبھی مانیں أَنْفُسَهُمْ فَهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ گے نہیں۔وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرى عَلَى اللهِ كَذِبًا ۲۲۔اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو اللہ پر آیت نمبر ۲۱ - أَتَيْهُمُ الكتب۔اگلی کتب میں پیشگوئی ہمارے حضور سید المرسلین کی ہے چنانچہ اعمال ۲۳ باب آیت ۲۱ وغیرہ مقامات۔كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ۔بیٹے کو بیٹا سمجھنا۔علامات پر ، خط و خال پر عورت کی گواہی پر ، قرائن پر مبنی ہوتا ہے۔اسی طرح نبیوں کی بھی شناخت کی جاتی ہے۔آیت نمبر ۲۲۔وَمَنْ أَظْلَمُ۔جس وقت کوئی شخص دعوی نبوت ورسالت کر کے کھڑا ہوتا ہے اس وقت اگر وہ جھوٹا ہے تو اس سے بڑھ کر کوئی گنہ گار و ظالم نہیں اور کا فرنہیں اور اگر وہ سچا ہے تو پھر اس سے بڑھ کر کوئی ظالم نہیں جو اس کو جھٹلاتا ہے۔ہر ایک مدعی کے وقت میں گویا ظالم ہونا یا مدعی کا یا اس کے مکذب کا ضروری ہو جاتا ہے۔تعیین اس امر کی کہ فی الحقیقت ظالم کون ہے اس بات سے ہوتی ہے کہ ظالم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتا۔نبی کریم ﷺہے جب مدعی ہوئے بے کس و بے بس تھے لیکن آپ کے دشمن ہر طرح آسودہ تھے۔ایک شخص کو ہرا دینا، مٹا دینا کچھ مشکل نہ تھا مگر وہی ناکام ہوئے۔آپ کا میابی کا تاج پہن کر دنیا سے رخصت ہوئے۔یہ بچے اور جھوٹے کی شناخت کا معیار ہے اسی پر مسیح موعود" کی صداقت کو پر کھو۔