اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 222
لا يحب الله ٦ ۲۲۲ المايدة۔وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَلَا الْهَدْيَ وَلَا الْقَلَابِدَ الے مہینے کو اور نہ قربانی کے عام جانوروں کو جود ینی ہوں اور نہ نیاز الہی کے جانورں کو جن کے گلوں میں پٹے پڑے ہوں نشان دہی کے لئے اور نہ ان کو جو وَلَا آمِينَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنْ رَّبِّهِمْ وَرِضْوَانًا وَإِذَا حَلَلْتُمْ عزت والے گھر کو جا رہے ہوں اپنے رب کے فَاصْطَادُوا وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ فضل کے طلب گار ہوں اور خوشنودی کے طالب بن کر۔اور جب تم احرام سے باہر آ جاؤ تو شکار کر لو قَوْمٍ أَنْ صَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ اور تمہیں کسی قوم کی عداوت مجرم نہ بنادے کہ تَعْتَدُوا وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى انہوں نے روک دیا تھا تمہیں عزت والی مسجد سے تو وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ تم زیادتی کرو، اور نیکی میں اوراللہ کوسپر بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اُسی کا ڈر رکھو بے شک اللہ سخت عذاب والا ہے۔حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ۔تم پر حرام کر دیا گیا ہے خود مردہ اور بہتا ہوا آیت نمبر ۳۔شَعَابِرَ اللهِ - شَعَائِر جمع ہے شُعُور کی یعنی وہ شُعُور جس سے اللہ تعالیٰ سمجھ میں آ جائے وہ تعظیم والی چیزیں جیسے قرآن مجید - حدیث۔بیت اللہ۔قربانی کی اونٹنیاں ہیں یا انبیاء اور امام اور مـــجـــدد وغیرہ مقدس حضرات۔الشَّهْرُ الْحَرَامِ - مُحَرَّمَ - رَجَبُ ـ ذِى قَعُدَهُ - ذِي الْحَجَّه - وَلَا الْهَدْيَ - مدیہ وہ نذر نیاز ہے جو اللہ ہی کے واسطے کعبہ میں بھیجی جائے۔اس کے مقابل میں وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللهِ بِہ ہے۔الْقَلَابِدَ - ي قلادة کی جمع ہے۔اس سے مراد وہ هَدْيَه ہے جن کے گلے میں پٹہ ڈال دیں یا جس میں نشان کر دیں۔آیت نمبر ۴۔حُرِّمَتْ عَلَيْكُم - حلال جانوروں کا گوشت مفصلہ ذیل حالتوں میں حرام ہے جس کے بیان کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ کے ساتھ فرمایا تھا۔الْمَيْتَةُ - جس کو مردار کہتے ہیں بے ذبح کئے کسی مرض یا صدمہ سے مرا ہوا۔