اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 221 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 221

لا یحب الله ٦ ۲۲۱ المايدة۔سُوْرَةُ الْمَآئِدَةِ مَدَنِيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ مِائَةٌ وَإِحْدَى وَ عِشْرُونَ آيَةً وَّ سِتَّةَ عَشَرَ رُكُوعًا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ ا۔میں پڑھنا شروع کرتا ہوں بسبب عظمت نام اللہ تعالیٰ کے جو رحم بلا مبادلہ کرنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ ۲۔اے ایماندارو! اقراروں کو پورا کرو تمہارے أُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِيْمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا يُتْلَى لئے حلال کر دئے گئے نادان چار پائے ان کے سوا جو تم کو آگے پڑھ کر سنائے جائیں گے مگر نہ عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلَّى الصَّيْدِ وَأَنْتُمْ حُرُو حلال سمجھنا شکار جب تم احرام باندھے ہوئے ہو۔بے شک اللہ حکم فرماتا ہے اپنے حسب مرضی۔إِنَّ اللهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُه يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحِلُّوا شَعَابِرَ اللهِ ۳۔اے ایماندارو! جہاں عظمت الہی کے نشان کا پتہ لگے اُسے حقارت کی نظر سے نہ دیکھو اور نہ تعظیم ہید - بقره و الِ عمران میں جہاد کا ذکر تھا پہلے میں یہود بہت مخاطب ہیں اور دوسرے میں نصارا ی۔پھر نِسَاء ومآئِدہ میں خانہ داری کا اور گھر بیٹھے بیٹھے کاموں کا ذکر ہے۔گھر میں بھی تو بڑے بڑے کام کرنا پڑتے ہیں۔ان دونوں میں تمدن و معاشرت کا بہت ذکر ہے۔حالتِ آرام میں مباحثات بھی چھڑ جاتے ہیں اس لئے نساء میں یہود کے ساتھ اور مَسائِدَہ میں نصاریٰ کے ساتھ مباحثہ کا طریقہ سکھایا ہے۔احمدیوں کو بھی دونوں سے کام ہے اس لئے ہوشیار رہیں کیونکہ ان کی معلم کتاب ہے اس کے سوا کوئی نہیں۔آیت نمبر ۲۔اَوْفُوا بِالْعُقُودِ۔معاہدات۔حدود۔اور اوامر و نواہی۔بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ۔یعنی بہائم از قسم انعام - انعام مشتق ہے نَعُومہ سے جس کے معنے نرمی کے ہیں تو وہ نرم مزاج چرندے ہیں جو دانت اور پنجے پھاڑنے والے نہیں رکھتے جیسے گائے وہیل ، بکری ، اونٹ ، ہرن ، چکارہ، خرگوش و غیره (۲) جو خود شکاری گوشت خوار ہیں۔جیسے شیر دہلی ، کتا وغیرہ۔پھر وہ جانور جولڑتے ہیں اور مُردار کھاتے ہیں اس لئے ان کا گوشت مضر و مہلک ہے اور اگر کسی کو ہضم ہو جائے تو غضب و خونخواری کی عادت پیدا ہو جانے کا احتمال ہے۔پرندوں میں بھی یہی قیاس ہے۔وَاَنْتُمْ حُرُم۔یہ احرام حج کا ہو یا عمرے کا یا بلانیت حج و عمرے کا بلا شکار گوشت کھانا جائز ہے۔