اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 210 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 210

لا يحب الله ٦ ۲۱۰ النساء ٤ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ ۱٤٦۔بے شک منافق لوگ سب سے نیچے کے ۱۴۶۔درجہ میں ہوں گے آگ کے اور تو اُن کے لئے ہرگز کوئی مددگار نہ پائے گا۔النَّارِ ۚ وَلَنْ تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًان إِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوا وَأَصْلَحُوا وَاعْتَصَمُوا ۱۴۷ مگر جن منافقوں نے تو بہ کر لی اور اپنی حالت سنوار لی اور صالح بن گئے اور اپنے آپ کو دکھوں بِاللهِ وَ اَخْلَصُوْا دِيْنَهُمْ لِلَّهِ فَأُولَبِكَ سے بچایا اللہ کے ہو کر اور خالص کر لیا اپنا دین مَعَ الْمُؤْمِنِينَ وَسَوْفَ يُؤْتِ الله الله ہی کے واسطے تو یہ لوگ ایمان والوں کے ساتھ ہیں۔اور آگے اللہ ایمان داروں کو بڑا اجر دے گا۔الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا مَا يَفْعَلُ اللهُ بِعَذَابِكُمُ اِن ۱۴۸۔اللہ کیا کرے گا تم کو عذاب دے کر جب شَكَرْتُمْ وَأَمَنْتُمْ ۖ وَكَانَ الله تم شکرگزار بن جاؤ اور ایمان دار۔اور اللہ تو شَاكِرًا عَلِيمًا قدردان ہے بڑا جاننے والا۔لا يُحِبُّ الله الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ ۱۴۹۔اللہ پسند نہیں کرتا پکار پکار کر بری بات کہنے کو مگر جس پر ظلم ہو اور اللہ بڑا سنے والا بڑا جاننے الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ وَكَانَ اللهُ سَمِيعًا عَلِيْمان والا ہے۔إن تُبْدُوا خَيْرًا اَوْ تُخْفُوهُ اَوْ تَعْفُوا عَنْ ۱۵۰۔اگر تم نیکی کو ظاہر کر و یا چھپا کر کرو یا کسی کی سُوءٍ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوا قَدِيرًا برائی سے درگزر کرو تو بے شک اللہ بھی بڑا در گزر کرنے والا بڑی طاقت والا ہے۔آیت نمبر ۱۴۹۔لَا يُحِبُّ الله۔اس آیت شریف کے مضمون کا تعلق منافقین سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کو فضیحت و رسوا ہونے سے ڈرایا ہے یا مومنوں کو قول سوء سے یعنی عام طور پر عیوب ظاہر کرنے سے جس سے ضعیف الایمان و منافق لوگ ٹھو کر کھاتے ہیں یعنی ان کے عیب افشاء ہونے سے غضب میں آ کر حق سے متنفر ہو جاتے ہیں اور عام خلقت کے اخلاق پر بھی عموماً بدی کا افشاء بُرا اثر کرتا ہے تو جس نے بدی ظاہر یا چھپی کی پھر پکی تو بہ کر لی تو مومن کو نہیں چاہئے کہ اس کی بدی کا حال پھر کبھی ذکر کرے۔ظالم کے ظلم کا اظہار بھی حاکم کے نزدیک ایک قسم کا اَلْجَهْرَ بِالسُّوء ہے جو جائز ہے۔الْجَهْرَ بِالسُّوء سے مراد غیبت بھی ہے جو منع ہے۔