اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 190 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 190

والمحصنته 190 الناء مِنْهَا وَمَنْ يَّشْفَعْ شَفَاعَةً سَيْئَةَ يَكُن لَّهُ لے گا اُس میں سے حصہ اور جوکوئی بُرائی کی سفارش کرے تو اُس کو ملے گا اُس میں کا حصہ۔كفْلٌ مِنْهَا وَكَانَ اللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ اور اللہ ہر ایک چیز کا بدلہ اور رزق دینے والا مُقِيتًا مقتدر و حافظ ہے۔وَإِذَا حُيِّيْتُمْ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا بِأَحْسَنَ ۸۷۔اور جب کوئی تم کو دعا دے اور تواضع مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَى کرے یا سلام کرے کسی طرح پر، تو تم اُس کو اُس سے بہتر دعا دو، تواضع کرو اور سلام کر دیا پلٹا كُلِّ شَيْءٍ حَسِيبًا کر اتنا ہی کہہ دیا کرو۔بے شک اللہ ہر ایک چیز کا حساب کرنے والا ہے۔اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إلى ۸۸ اللہ وہ پاک ذات ہے جس کے سوائے يَوْمِ الْقِمَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ وَمَنْ أَصْدَقُ کوئی سچا معبود نہیں ہے وہ تم کو ضرور جمع کرے گا قیامت کے دن جس کے ہونے میں کچھ بھی مِنَ اللهِ حَدِيثَانَ شک نہیں۔اور اللہ کی بات سے زیادہ کس کی بات سچی ہوسکتی ہے۔فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنْفِقِينَ فِئَتَيْنِ وَاللهُ ۸۹ تم کو کیا ہو گیا ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو جماعت بن رہے ہو حالانکہ اللہ نے اُن کو (بقیہ حاشیہ) مُقيّتًا۔قوت رکھنے والا۔آیت نمبر ۸۹ - فَمَا لَكُمْ۔تین قسم کے آدمی ہوتے ہیں (۱) جن سے اللہ تعالیٰ ہم کلام ہوتا ہے۔(۲) ان کی باتوں کو سمجھنے والے (۳) عام بے عقل لوگ۔مومن کو نہیں چاہئے کہ وہ بے سبھی سے رائے زنی کرتا پھرے اللہ اور رسول کے منشاء کے ماتحت رہنا چاہئے۔فئَتَيْنِ۔عادت اللہ اس طرح پر جاری ہے کہ جب کوئی مامور من اللہ آتا ہے تو ایک جماعت اس کے ساتھ شامل ہو جاتی ہے جو کچے پکوں کا مجموعہ ہوتا ہے پھر امتیاز کے لئے مصائب آتے ہیں (۲) ان مصائب میں ماموروں اور مخلصوں کی حفاظت کی جاتی ہے جو ایک نشان ہوتا ہے (۳) بدوں قربانی کے فضل بھی نہیں ہوتا دیکھو موسیٰ علیہ السلام کو کہ يُذَبِّحُونَ ابْنَاءَ كُمُ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولا د کثرت سے ہونے والی تھی اس لئے قربانیاں ہوئیں اور مگہ شریف کی کنجی والے بہت کم ہیں کیونکہ ان کے خاندان میں قربانیاں نہیں ہوئیں۔