اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 183 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 183

والمحصلته ۱۸۳ النساء لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا طلب کرتے اور رسول بھی اُن کے لئے معافی چاہتا تو وہ ضرور پاتے اللہ کو رجوع برحمت فرمانے والا اور سچی کوشش کا بدلہ دینے والا۔فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ ۶۶۔اور کوئی بات نہیں قسم ہے تیرے رب کی ! یہ کبھی ایمان دار نہ ہوں گے جب تک تجھ کو حاکم فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ نہ بنا ئیں اُن جھگڑوں میں جو اُن کے آپس میں حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ہوتے رہتے ہیں پھر نہ پاویں وہ لوگ اپنے دل میں کسی طرح ہر ج و تنگ دلی تیرے فیصلہ سے اور اُس کو فدائیا نہ رنگ میں قبول کر لیں۔وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ اقْتُلُوا ۶۷۔اور اگر اُن کو ہم تحریری حکم دے دیتے کہ أَنْفُسَكُمْ أَوِ اخْرُجُوا مِنْ دِيَارِكُمْ مَّا تم اپنی جانوں کو ہلاک کر ڈالو یا تم اپنے وطن یا گھر بار سے چلے جاؤ تو وہ ایسا کبھی نہ کرتے ط فَعَلُوْهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِنْهُمْ وَلَوْ أَنَّهُمُ مگر ہاں تھوڑے سے۔اُن میں کے اگر وہ اتنا فَعَلُوْا مَا يُوعَظُونَ بِهِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ بھی کریں جس کی اُن کو نصیحت کی جاتی ہے تو اُن وَاشَدَّ تَثْبِيْتًان لے ان کی شفاعت کرتا۔کے حق میں یہ بھی بہت ہے اس وجہ سے مضبوطی کے ساتھ دین میں جمے رہیں گے۔بقیه حاشیه) وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ۔یہ آیت خاص شفاعت کی ہے۔آیت نمبر ۶۶ - لَا يُؤْمِنُونَ۔جو رسول خدا ﷺ کے فرمانے کے موافق نہیں چلا وہ مومن نہیں۔حَرَجًا - تکلیف۔رنج۔غصہ - تردد۔وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا۔اور مان لیں عاشقانہ رنگ میں۔آیت نمبر ۶۷ - مَا فَعَلُوْهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِنْهُمْ۔یعنی اللہ کے حکم پر جان دیتے۔گھر بار چھوڑتے۔دوستوں کو رشتہ داروں کو مار ڈالتے۔أَشَدَّ تَثْبِيتًا۔دین و ایمان کی بڑی مضبوطی تھی۔