اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 161
لن تنالوا ٤ ۱۶۱ النساء سُوْرَةُ الْنِّسَاءِ مَدَنِيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ مِائَةٌ وَ سَبْعٌ وَّ سَبْعُونَ آيَةً وَّ اَرْبَعَةٌ وَ عِشْرُونَ رُكُوعًا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔سورۃ نساء پڑھنا شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت رحم والا مہربان ہے۔يَايُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ ۲ لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ئن واحد سے پیدا کیا اور اُس کی ( جنس سے ) مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا اُس کی بی بی بنائی اور اُن دونوں سے بہت سے وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً مرد اور عورت پھیلا دیئے اور جس اللہ کا واسطہ وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ دے دے کرلے تم اپنے کتنے کام نکال لیتے ہو آپس میں اُس اللہ کا اور رشتوں کا پاس محلوظ رکھو إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًان کیونکہ اللہ تمہارا نگران حال ہے۔وَأتُوا الْيَتْلَى أَمْوَالَهُمْ وَلَا تَتَبَدَّلُوا 3 اور تیموں کے مال ان کے حوالے کرو اور الْخَبِيثَ بِالطَّيِّبِ وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَهُمْ مال طبیب کے بدلے مال حرام نہ لو اور ان کے مال اپنے مالوں میں ملا کر خردبرد نہ کرو کیونکہ یہ إِلَى أَمْوَالِكُمْ إِنَّهُ كَانَ حُوبًا كَبِيران ( بہت ہی بڑا گناہ ہے۔) ے جس کی قسمیں دیتے اور واسطہ دیتے ہو آپس میں۔سخت گناہ حرام خواری کا۔آیت نمبر ۲۔نَفْسٍ وَاحِدَةٍ - سے مراد حضرت آدم یا یہ کہ ہر ایک انسان ایک ہی باپ کا نطفہ ہوتا ہے کبھی کوئی دو باپوں کا نہیں ہوا۔یا حضرت حوا اور ہر ایک کی بی بی اُس کی جنس یعنی انسانوں سے پیدا کی گئی ہے یہ نہیں کہ اس کا پیٹ پھاڑ کر پیدا کی گئی ہے جیسے کہ سورہ روم کے تیسرے رکوع میں فرمایا ہے وَمِن الته أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا الآية (الروم : (۲۲) اور نفس واحدہ سے فخر انساب کا بطلان ہے اور تکبر جو سب سے بدترین گناہ اور شیطان کا اعلیٰ درجہ کا بانا ہے منع فرمایا ہے۔خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا سے عورتوں کو بھی منع کیا۔آیت نمبر ۳۔حُوبًا كَبِيرًا۔گناہ کی مختلف قسمیں ہیں۔تقویٰ کے خلاف کرنا۔نوکری برابر نہ کرنا۔دھوکا دینا۔حرفوں میں فریب کرنا۔