اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1323 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1323

۱۳۲۳ الاخلاص ١١٢ وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ ۵۔اور اس کی عورت اور مطیع۔عیب چین) لکڑیاں اٹھانے والی۔فِي جِيْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدِن۔جس کی گردن میں مونجھ کی رہتی یا کھجور کا ارتا ہے۔سُوْرَةُ الْإِخْلاصِ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ خَمْسُ آيَاتٍ وَّ رُكُوعٌ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم اللہ کے اسم شریف کی مدد سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جس نے یکتائی اور بے نیازی مقدر کر رکھی تھی عملی طور پر یکتا و بے نیاز بنا دیا۔(بقیه حاشیه ) در حقیقت جملہ انبیاء بھی شریک ہیں كَدَأْبِ الْقُرانِ اور مراد یہ ہے کہ جب انبیاء کسی کی تصدیق کرتے ہوں اور اس کو مانتے ہوں اور ان سے میثاق بھی لیا گیا ہو اور عند اللہ ان کا اقرار اور ایمان بھی ثابت ہو تو ان کے امتی جو ان کے خادم اور منہ دیکھنے والے ہیں اس بات کو کیوں نہ مانیں؟ ضرور ما نہیں۔یہ نہیں کہ کوئی نبی سابق اس اقرار سے مستثنی ہے یا وہ اس کا مصداق نہیں یا اس کا متبع اس کو نہ مانے یا نہ مانا ہو بلکہ یہ آیت بعد آنحضرت علے کے استدلالاً احمدیوں اور غیر احمدیوں کے سامنے پیش ہوتی ہے۔اس مقام پر جہاں کوئی مسلم شریف کی حدیث کا انکار کرے جو رسول اللہ اللہ کی ایک سچی پیشگوئی عیسی نبی اللہ و مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق ہے اور جس پر تمام جماعت اہلِ اسلام کا اتفاق ہے کہ عیسی نبی اللہ دنیا میں ضرور ضرور آنے والا ہے اور جس کا مصداق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے کو بتایا اور نبی اللہ اور رسول اللہ ہونے کا دعویٰ کیا اور فرمایا کہ نبی اللہ اور رسول اللہ ہونے کا دعویٰ میں اللہ کی وحی سے کرتا ہوں اور وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ (الجمعة :) کا مصداق بھی اپنے کو بتایا اور وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِ مِنْ بَعْدِى اسْمُةَ أَحْمَدُ (الف) : ) کا الہاماً دعوی کیا کہ میں بھی اس کا مصداق ہوں کیونکہ آنحضرت ﷺ احمد ہی نہ تھے بلکہ محمد بھی تھے ( ﷺ ) اور یہ بھی فرمایا کہ جس موعود کی آمد آمد کی خبریں انبیاء سابق نے مختلف ناموں سے دیں وہ میں ہی ہوں۔وَ هذَا آخِرُ حُجَّةٍ مِّنَ اللَّهِ وَ رَسُولِهِ إِنْ كُنتُم مُّؤْمِنِين آیت نمبر ۵ - حَمَّالَة - لکڑیاں اٹھانے والی سے مراد ، چغل خور بھی ہے جیسا کہ مشہور ہے۔ع میان دوکس جنگ چوں آتش ست سخن چین بدبخت هیزم کش ست سورۃ الاخلاص تمہید۔یہ ضالین نصاری اور ذِی وَلَد کہنے والوں کا رڈ ہے اور آنحضرت ﷺ کے لئے بے نظیر پیشگوئی ہے یعنی واحد سے تعلق پیدا کرنے والا یکتا ہوگا اور صَمَدُ سے تعلق پیدا کرنے والا یکتا ہوگا