اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1321 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1321

۱۳۲۱ اللهب ١١ ۱۱۱ مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَة۔اس کے مال و کمائی نے اسے کچھ بھی فائدہ نہ دیا۔(بقیه حاشیه) مَوَدَّةَ فِي القُرْبَى فى النهر۔كَأَنَّهُ جَانٌ۔كَأَنَّهُ هُوَ۔سِحْرِ آلَاء نَجَمْ۔خُلُود۔سَعد و نَحس۔كُرْسِيُّهُ - عذاب اور ثواب کی صورتیں : - سجدة - تین اور زَيْتُون - قلیل - لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : ۸۰) وغیرہ وغیرہ۔بہت سے عربی محاورے اور کلام موقع اور محاورہ اور محل کے اعتبار سے عجیب عجیب برجستہ معنے رکھتے ہیں جن کی تشریحات سے اکثر تفسیر میں قاصر ہیں بلکہ منشاء قرآن کو بوضاحت ظاہر نہیں کر سکتیں۔قرآن کریم کا مطلب تو اس طرح بیان ہونا چاہئے کہ مغضوب اسباب غضب اگر نہ چھوڑے تو دھیما تو پڑ جائے اور منافق اخلاص میں ترقی کرے اور کا فرمسلمان ہو جائے۔قرآن مجید عجائب پرستی کی تعلیم نہیں دیتا جس میں اکثر مفسرین قصص سابقین کے ساتھ مبتلا ہیں گو وہ قصہ کتنا ہی منشاء قرآن کے خلاف اور عقلی و نقلی اصول حکمت کے متضاد ہو۔چنانچہ الفاظ مذکورہ کے چند معنے حسب ذیل ملاحظہ ہوں۔جنت۔جو متعدد معنی رکھتی ہے۔گھنے پتے والے باغ دنیا کے بعض قبریں۔بعض مقام۔آرام گاہ۔تفریح گاہ۔آخرت کے باغ جو بے مثل صفات رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔شَيَاطِين - شریر۔بڑا خطرناک۔کافر - منافق - مغضوب آدمی۔سانپ۔گئے۔ارواح خبیثہ۔پوشیدہ تدبیر کرنے والے۔ڈاکو۔قَطَّاعُ الطَّرِیق۔جن، نصیبین کی ایک قوم۔بڑے قوی ہیکل۔امراء ( اور اسی سے مہاجن ہندی بولا جاتا ہے ) پوشیدہ چیزیں ڈھال کو عربی میں جُنَّةٌ کہتے ہیں اور پتوں میں ڈھکے ہوئے باغ کو جَنَّة ) اڑیل - ضد ی۔فاسق۔ارواح خبيث وغيره ( مَسُّ الشَّيْطن ) وسوسه بد ، خیالات فاسد (لمَّةُ الشَّيْطن) - خبط۔سود خوار حساب کی فکر میں دبا ہوا۔بے عقلا۔سود اور سودے کو برابر سمجھنے والا وغیرہ رُؤُوسُ الشَّيَاطِين ) ناگ پھنی کا درخت۔ایک پہاڑی کا نام جو بڑی بد ہیئت اور ڈراؤنی ہے۔بقول عام چڑیل۔بھوت۔ننگے سر والے۔غبار آلود بال والے۔سادھو جو بڑی بڑی لٹیں سر پر بالوں کی سانپ کی طرح لپیٹ لیتے ہیں۔جٹا دھاری وغیرہ۔(مَوَّدَةً فِي الْقُرْبَى) خدا کا قرب اور محبت اور دوستی اور رشتہ داری کی محبت۔وصال الہی کی آرزو۔مقربان الہی سے ملنے کی خواہش۔راستبازوں کے فہم کے حصول کی آرزو صراط مستقیم کی مودت وغیرہ۔(فِي النَّهَر ) قرب۔نہر اور کثرت نعمت تفریح گاہ۔کمال طہارت و نظافت وغیرہ (كَأَنَّهُ جَانٌّ ) گویا کہ وہ پتلا سانپ ہے۔سخت دشمن وغیرہ۔