اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1319
عم ٣٠ ۱۳۱۹ الكفرون ١٠٩ سُوْرَةُ الْكَافِرُونَ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ سَبْعُ آيَاتٍ وَّ رُكُوعٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔میں اُس اللہ کے نام کی مدد سے پڑھنا شروع کرتا ہوں جس نے اپنی عبادت کی مجھے پہلے سے سمجھ دے رکھی ہے اور عمل پر اس کا نتیجہ دینے والا ہے۔قُلْ يَايُّهَا الْكَفِرُونَ ) ۲۔کہہ دے اے حق پوشو۔لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ وَلَا أَنْتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدُ وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْة وَلَا انْتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدُن لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِيَ دِينِ TE ۳۔میں تو اس کی پوجا نہیں کرتا جس کی تم پوجا کرتے ہو۔۔اور نہ تم عبادت کرتے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔۵۔اور نہ میں عبادت کروں گا جس کی تم نے عبادت کی۔۔اور نہ تم عبادت کرتے نظر آتے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ے۔تو تمہاری جزا سزا تمہارے لئے اور میری جزا وسزا میرے لئے۔مهيد - یہ سورۃ منسوخ نہیں۔جیسا کہ قرآن شریف کی کوئی سورت یا آیت بھی منسوخ نہیں بلکہ لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِى دِینِ (الکافرون: ۷) یعنی جو جیسا کرے گا ویساوہ پائے گا۔نیکی کی جزا نیک اور بدی کا بدلہ بد فرما کر ہر ایک کی قوت آزمائی اور مقابلہ کا دین میں اشارہ بتا کر نتیجہ کامیابی کا منتظر کیا گیا ہے یعنی میں کامیاب و غالب ہو جاؤں گا اور تم مغلوب ہو جاؤ گے کیونکہ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ (الاعراف: ۱۲۹) اور حِزْبَ اللهِ هُمُ الْغُلِبُونَ (المائدة: ۵۷) اور کفار کے لئے اُولَيكَ هُمُ الخُسِرُونَ (البقرة :٢٨) اور فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ (آل عمران: ۱۳۸) -