اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 125
تلك الرسل ٣ ۱۲۵ ال عمران ۳ الْمُؤْمِنِينَ سب ایمان داروں کا۔وَدَّتْ طَابِفَةٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتُبِ لَوْ - - اہلِ کتاب کی ایک جماعت چاہتی ہے کہ يُضِلُّوْنَكُمْ وَمَا يُضِلُّوْنَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ کسی طرح تم کو بھٹکا دے اور وہ بھٹکاتے نہیں مگر اپنے آپ کو یا اپنے ڈھب کے لوگوں کو اور ط وَمَا يَشْعُرُونَ وہ کچھ بھی شعور نہیں رکھتے۔يَاهْلَ الْكِتَبِ لِمَ تَكْفُرُونَ بِايْتِ اللهِ ے۔اے کتاب والو! تم کیوں نہیں مانتے اللہ کی یہ آیتیں حالانکہ تم گواہ ہو۔وَأَنْتُمْ تَشْهَدُونَ يَاهْلَ الْكِتُبِ لِمَ تَلْبِسُونَ الْحَقِّ ۷۲۔اے اہلِ کتاب! تم کیوں ملا ڈالتے ہواور گڑ بڑ کر دیتے ہو حق کو باطل سے اور سچی بات کیوں چھپاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو۔بِالْبَاطِلِ وَتَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ نچے 10 وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ امِنُوا ۷۳ اور اہل کتاب کی ایک جماعت نے کہا بِالَّذِي أُنْزِلَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا مان لو جو کچھ اترا مسلمانوں پر دن میں ، اور دن وَجْهَ النَّهَارِ وَاكْفُرُوا أُخِرَهُ لَعَلَّهُمْ کے آخر میں انکار کر جاؤ شاید کہ وہ پھر جائیں۔يَرْجِعُونَ آیت نمبر ۶۹ - وَاللهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ۔اس کی دوستی کی علامت یہ ہے کہ يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمتِ إلَى النُّورِ (البقرة: ۲۵۸)۔آیت نمبر ۷۳۔وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتب - طبائع مختلف ہوتے ہیں شریف اور نجیب اور بد، بدترین مخلوق۔یہ اس قسم کے ہوتے ہیں جو رات دن اسی فکر میں غلطاں پیچاں رہتے ہیں کہ کسی اعلیٰ درجہ کی بات کو کسی ڈھب سے بگاڑ دیں یا کسی بڑے کارخانہ وسلطنت کو کسی ڈھب سے صدمہ پہنچا دیں۔آمَنُوا - دنیا سازی کے طور پر شرارت سے۔لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ۔یعنی زمانہ سازی سے ہم ان کو بنا لیں۔شاید وہ مذہب چھوڑ کر ہماری طرف واپس چلے آویں۔