اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1309
عم ٣٠ ۱۳۰۹ سُوْرَةُ الزِّلْزَالِ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ تِسُعُ آيَاتٍ وَ رُكُوعٌ الزلزال ۹۹ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم پڑھنا شروع کرتے ہیں سورہ زلزال کو اس اللہ کے نام سے جو رحمن اور رحیم ہے۔إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَان ۲۔جب زمین ہلا دی جائے گی اُس کے وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَان وَقَالَ الْإِنْسَانُ مَا لَهَان يَوْمَبِذٍ تُحَدِثُ أَخْبَارَهَانُ زلزلے سے۔اور زمین اپنے بوجھ نکال ڈالے گی۔۔اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا۔۔۵۔اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی سے۔بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَان۔اس لئے کہ تیرے رب نے اس کو وحی کی۔يَوْمَبِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ے۔اس دن آدمی پلٹیں گے مختلف حالتوں پر ہے۔لِّيرَوْا أَعْمَالَهُمْة تا کہ اپنے کرتوتوں کو دیکھیں۔فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهُ۔تو جس نے ذرّہ برابر بھی بھلائی کی ہوگی تو وہ اس کو دیکھ لے گا۔وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهُ ن ج ۹۔اور جس نے ذرہ برابر بھی بدی کی ہوگی تو وہ اُسے دیکھ لے گا۔لے یعنی قلوب میں عجیب و غریب تحریکیں پیدا ہوں گی قرب قیامت میں۔ے یعنی یہ کہاں دبے پڑے تھے جواب ظاہر ہو رہے ہیں۔سے یعنی علوم الارض والصنائع اس کی اطلاع دیں گے۔یعنی مختلف مذاہب پیدا ہو جائیں گے۔مذاہب میں خوض پیدا ہو جائے گا جیسا آج کل ہو گیا ہے۔آیت نمبر ۳۔اَثْقَالَهَا۔عجیب و غریب خیالات پیدا ہوں گے اور بے انتہا ئین اور کوئلہ اور فلزات وغیرہ زمین سے نکلیں گے۔آیت نمبر ۸- مِثْقَالَ ذَرَّةٍ۔یعنی نیک و بد کی تمیز پیدا ہو جائے گی اور حکم آجائے گا۔راست بازوں کے دل حق کو پہچان لیں گے۔