اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1303
فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًان إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًاة التين ٩٥ ۶۔بےشک ہر دُکھ کے بعد سکھ بھی ہے۔ے۔اور بے شک مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے۔فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ۔پھر جب تو ایک کام سے اللہ کے فارغ ہو تو ا ر ہوتو دوسرے کام میں لگ جایا کر۔وإلى رَبِّكَ فَارْغَبن۔اور تیرے ہی رب کی طرف تو دل لگائے رکھ۔15 سُوْرَةُ التِّيْنِ مَكَّيَّةٌ وَهِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ تِسُعُ آيَاتٍ وَّ رُكُوعٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ ال وَالتَّيْنِ وَالزَّيْتُونِ ا۔اس بابرکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھتا ہوں جو رحمن و رحیم ہے۔وَطُورِ سِينِينَ وَهُذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍة ۲۔قسم ہے انجیر اور زیتون کی ! ۳۔اور طور سینین کی ! ۴۔اور اس امن والے شہر کی !۔بے شک ہم نے پیدا کیا آدمی کو عمدہ سے عمدہ ترکیب پر۔آیت نمبر ۲۔وَالتَّيْنِ وَالزَّيْتُونِ۔حضرت عیسی کے لئے و موسیٰ کے لئے طور تجلّی گاہ۔ہمارے حضور بادشاہ عالی جاہ کے لئے جس کا مقام قرب مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى (النجم : ١٨) - عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى (النجم : ۱۵ - وَلَقَدْ رَأَهُ (النجم :(١٢) بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى (النجم : ۸) وغیرہ ہے۔آیت نمبر ۴ - وَهُذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ۔آدم اور نوح اور موسیٰ اور تیری محبوب ذات کی قسم ہے۔گزشتہ لوگوں کی مخالفت نے گزشتہ ماموروں کا کیا بگاڑا جو تیرا بگاڑ سکیں گے۔یہ چار عظیم الشان یادگار ہیں جن کی ہزار ہا سال سے تمام عالم میں شہرت ہو رہی ہے اور یہ چار گواہ ناطق ہیں کہ فی الحقیقت انسان کو سب سے عمدہ خلعت عطا ہوئی ہے مگر بد عملی اور بے ایمانی کے سبب وہ آپ اسفل درجہ میں جا پڑتا ہے کہ حیوان سے بدتر ہو جاتا ہے مگر ہاں عمل صالح پر قائم رہنے والا اس فساد سے محفوظ رہتا ہے اور اجر غیر مقطوع پاتا ہے۔تو اے انسان! اس دینی کمال کو کیوں چھوڑتا ہے؟ کیا اللہ احکم الحاکمین نہیں جو بدترین خلائق بنا سکتا ہے۔