اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1301
۱۳۰۱ الصحى ٩٣ اَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمَا فَاوى وَوَجَدَكَ ضَالَّا فَهَدَى وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى 6 ۶۔اور البتہ تیرا رب تجھ پر بہت کچھ انعامات کرتا رہے گا کہ تُو راضی ہو جائے۔ے۔کیا اس نے تجھے یتیم نہیں پایا پھر اس نے تکلیف کے بعد جگہ نہیں دی آرام کی۔۔اور تجھے طالب اور عاشق خود پایا تو اس نے اپنے ملنے کی راہ بتا دی۔وَوَجَدَكَ عَابِلًا فَاغْنى فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرُة ۹۔اور تجھے بہت جو رو بچے والا پایا پھر اس نے تجھے غنی کر دیا۔۱۰۔تو تو یتیم پر خفا نہ ہونا۔وَأَمَّا السَّابِلَ فَلَا تَنْهَرُة ۱۱۔اور سائل کو نہ جھڑ کنا۔وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبَّكَ فَحَدِثْ نے ۱۲۔اور اپنے رب کی نعمت کا بیان کرتے رہنا۔(بقیہ حاشیہ ) کرتے ہیں وہ سب آنحضرت ﷺ کی بتائی ہوئی ہیں۔اس کا پھیلاؤ کر کے دیکھیں اور ذہن کو وسعت دیں تو معلوم ہو جاوے کہ آپ کی روز افزوں ترقیوں کا کتنا بڑا وسیع مضمون ہے اور درود شریف کا پڑھنا بھی آپ کی ترقی کا موجب ہے جو بے انتہا لوگوں نے پڑھیں اور پڑھتے ہیں اور پڑھیں گے۔آیت نمبرے اَلَمْ يَجِدُكَ يَتِيما - لف و نشر اس سورة کا دیکھو کہ قریب ہے یعنی یتیم کے مقابل یتیم ہے اور ضَآلّ کے مقابل میں سَائِل ہے اور عَائِل کے مقابل میں نِعْمَت ہے تو یہاں سَائِل سے مراد طالب و عاشق ہے۔آیت نمبر ۱۰۔فَلَا تَقْهَرْ۔کے معنے ہیں کہ ہمیشہ اس پر دباؤ نہ ڈالتے رہو۔اس کے حال میں اسے مقہور نہ کرو۔گھر خفیف دباؤ۔قھر سخت دباؤ۔