اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1285
إِنَّهُ عَلَى رَجُعِهِ لَقَادِرُة يَوْمَ تُبْلَى الشَّرَابِرُ فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرة وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ إِنَّهُ لَقَوْلُ فَضْلُ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ إِنَّهُمْ يَكِيْدُونَ كَيْدًان وَاكِيْدُ كَيْدًان ۱۲۸۵ الطارق ٨٦ ۹۔بے شک اللہ اُس کے پلٹانے (یعنی مرے بعد پھر پیدا کرنے ) پر بڑی قدرت رکھتا ہے۔۱۰۔ایک دن تمام بھید جانچے جائیں گے۔۱۱۔پھر اس کے واسطے نہ کوئی طاقت ہو گی نہ مددگار ۱۲۔اور اور قسم ہے برسات والے آسمان کی کیونکہ زمین سے پانی جا کر واپس آتا ہے )۔۱۳۔اور زمین کی قسم جو بہت پھٹ جاتی ہے (بسبب جھاڑ اور روئید گیوں اور دوسرے صدمات کے )۔۱۴۔بے شک یہ قرآن شریف فیصلہ کرنے والی بات ہے۔۱۵۔اور یہ کوئی ہنسی اور دل لگی نہیں۔۱۶۔وہ تو ایک جنگ کی تدبیریں کر رہے ہیں۔۱۷۔اور میں بھی ایک جنگ کی تدبیر کر رہا ہوں۔فَمَهْلِ الْكَفِرِينَ أَمْهِلُهُمْ رُوَيْدَان ۱۸۔پھر تو کافروں کو تھوڑی سی مہلت دے دے ذرا اُن کو چھوڑ دے۔(بقیہ حاشیہ) وریدین اور پیٹھ کی ہڈیوں کے درمیان (۲) خصیہ منی کی نالی اور عضو تناسل جومنی کا مولد اور مخرج ہے یہ بھی سینے اور پشت کے درمیان واقع ہے اور تہذیب کے طور پر عضو کا نام ترک کر دیا مگر عرب اور ایران میں یہ مسئلہ غلط مشہور ہو گیا ہے کہ منی پدر کی پشت سے بنتی ہے۔یہاں تک سعدی علیہ الرحمۃ کے جیسا سیاح اور تجربہ کار آدمی اس غلطی سے نہ بچ سکا اور کہا کہ ( ز صلب آوردنطفہ در شکم )۔آیت نمبر ۱۲۔وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ - جیسا ز مین کا پانی آسمانی بارش پر موقوف ہے اسی طرح عقلی چشمے الہام پر موقوف ہیں۔