اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1277 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1277

عم ٣٠ ۱۲۷۷ المطففين ٨٣ سُوْرَةُ الْمُطَفِّفِيْنَ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ سَبْعٌ وَّ ثَلَاثُونَ آيَةً وَّ رُكُوعٌ وَّهِيَ بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورۂ تطفیف کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جو بڑا رحمن اور رحیم ہے۔۲۔کم دینے والوں کی خرابی ہے۔وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ ) الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ ۳۔جو لیتے وقت لوگوں سے بھر پور لیتے ہیں۔يَسْتَوْفُونَ وَ إِذَا كَالُوهُمْ أَوْ وَزَنُوهُمْ ۴۔اور ناپ تول کر دیتے ہیں تو کمی کرتے ہیں۔يُخْسِرُونَ اَلَا يَظُنُّ أُولَّيْكَ أَنَّهُمْ مَّبْعُوثُونَ 3 - کیا ان لوگوں نے یہ خیال نہیں کیا کہ وہ اٹھائے جائیں گے۔لِيَوْمٍ عَظِيمٍ ۶۔بڑے دن کے لئے۔يَوْمَ يَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ۔جس دن لوگ کھڑے ہو جائیں گے رب العالمین کے حضور میں۔كَلَّا إِنَّ كِتَبَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِينٍ -۔ضرور ایسا ہی ہوگا کہ بدکاروں کی کتاب وَمَا أَدْريكَ مَا سِجِينٌ كِتُب مَّرْقُوم قیدیوں کے رجسٹر میں ہے۔۹۔اور تُو نے کیا سمجھا کہ قیدیوں کا رجسٹر کیا ہے؟ ۱۰۔وہ ایک لکھی ہوئی کتاب ہے۔آیت نمبر ۳ - اكْتَالُوا عَنِ النَّاسِ کی بجاۓ اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ آیا ہے تو نیت خیانت و ضرر رسانی کی وجہ سے ہے۔كَالُوهُمْ میں لام صلہ کثرت کی وجہ سے حذف ہو گیا ہے۔عرب کا یہ خاص محاورہ ہے کہ کثرتِ استعمال کی وجہ سے حروف صلہ کو حذف کر دیا کرتے ہیں۔آیت نمبر 10 - كتب مَّرْقُوم - اقوال صحابہ اور تابعین میں سجین اور علیین کی تشریح موجود ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ سجین تو جہنم کا طبقہ ہے جو عالم سفلی میں واقع ہے اور وہ نہایت تنگ و تاریک ہے۔وہاں سوائے رونے پیٹنے اور آگ میں جلنے کے کچھ حاصل نہیں اور علیین خدا کے تقرب کا مقام ہے۔