اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1257
تبرك الذي ٢٩ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ كَيْدُ فَكِيدُونِ وَيْلٌ يَوْمَبِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ان المُتَّقِينَ فِي ظِلٍ وعُيُونٍ وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ۱۲۵۷ المرسلت ٧٧ ۴۰۔پس اگر تمہارے پاس کوئی تدبیر ہے تو تم مجھ سے کر گز رو ( مجھ پر چلا کر دیکھو )۔نچا۔اُس دن جھٹلانے والوں پر تباہی ہے۔۴۲۔بے شک جو اللہ سے ڈرنے والے اور اسی کو سپر بنانے والے ہیں وہ سایوں اور چشموں ۴۳۔اور حسب خواہش میووں میں ہوں گے۔كُلُوا وَاشْرَبُوْا هَيِّنًا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ۲۴۔کھاؤ پیور چتا پچتا اطمینان کے ساتھ ) اس إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ وَيْلٌ يَوْمَبِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ عمل کے بدلہ میں جو تم کرتے تھے۔۴۵۔اسی طرح ہم نیکوں کو اچھا بدلہ دیا کرتے ہیں۔۴۶۔اور افسوس ہے اس روز جھٹلانے والوں پر۔كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُمْ مُّجْرِمُونَ۔تم کچھ کھالو اور تھوڑے دن گزران کر لو ) کیونکہ تم مجرم ہو۔وَيْلٌ يَوْمَيذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ۔۴۸۔اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہے۔وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ ) ۴۹۔اور جب ان سے رکوع کو کہا جائے تو وہ رکوع نہیں کرتے۔آیت نمبر ۴۰۔فَكِيدُونِ۔بے وقوف پادریوں کا دجل دیکھو کہ ایک تین ، تین ایک۔کسی لڑکے سے اگر پوچھیں ایک دوتین کتنے ہوتے ہیں۔تین کبھی نہیں ہوتے یا پھر ایک ایک، ایک مساوی ایک کبھی نہیں ہوتے۔آیت نمبر ۴۷ - كُلُوا وَ تَمَتَّعُوا قَلِيْلًا إِنَّكُمْ مُجْرِمُونَ - گرجا اور بت خانے اور بدعت خانے اور خانقاہ اور مسجد کے غافل ملانوں اور پاسبانوں اور محافظوں اور خادموں کو یہ ارشاد ہے۔کیونکہ ان کو کھانا فراغت سے مل جاتا ہے۔آیت نمبر ۴۹۔لَا يَرْكَعُونَ۔عیسائیوں کے یہاں نماز میں رکوع نہیں صرف نیل ڈاؤن گھٹنے ٹیکنا ہے اور نیکیوں کی طرف لوگ اکثر کم ہی رجوع کرتے ہیں۔اس لئے حکم ہوا کہ نیکیوں کی طرف جھکنے والوں کے ساتھ تم بھی جھک جاؤ۔