اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1255 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1255

تبرك الذي ٢٩ وَيْلٌ يَوْمَبِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ اَلَمْ نَخْلُقَكُمْ مِنْ مَّاءٍ مَّهِينٍ فَجَعَلْنَهُ فِي قَرَارٍ مَّكِيْنٍ إلى قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَدِرُونَ وَيْلٌ يَوْمَيذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ ۱۲۵۵ المرسلت ٧٧ ۲۰۔اُس دن جھٹلانے والوں پر افسوس ہے۔۲۱۔کیا ہم نے تم کو ذلیل پانی سے پیدا نہیں کیا۔۲۲۔پھر ہم نے اس کو محفوظ جگہ میں ۲۳۔ایک معلوم انداز ہ تک رکھا۔۲۴۔پھر ہم نے اندازہ مقرر کیا تو ہم کیا ہی اچھا اندازہ مقرر کرنے والے ہیں۔۲۵۔اس روز جھٹلانے والوں پر افسوس ہوگا۔أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتَّان ۲۶، ۲۷۔کیا ہم نے زمین کو زندوں اور مردوں أَحْيَاء وَأَمْوَاتًا کے واسطے ساتھ ملانے والی نہیں بنایا ( کافی نہیں بنایا)۔وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شُمِخْتٍ ۲۸۔اور اُس میں اونچے اونچے اٹل پہاڑ نہیں بنا وَاسْقَيْنَكُمْ مَّاءَ فُرَايَّات وَيْلٌ يَوْمَبِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ دیئے اور تم کو میٹھا پانی نہیں پلایا۔۲۹۔اس دن جھٹلانے والوں پر افسوس ہے۔اِنْطَلِقُوا إِلَى مَا كُنتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ ® ۳۰۔اس چیز کی طرف چلو جس کو تم جھٹلایا کرتے ا رَفَعَ إِلى السَّماء کا رد ہے۔تھے۔آیت نمبر ۱ ۲۔مَاءً مهین۔نبی۔ولی۔امیر۔رسول۔بادشاہ۔فقیر۔اکثر باز سب اسی ادنی پانی سے بنے ہوئے ہیں۔آیت نمبر ۲۲ - قَرَارٍ مَّكِينِ۔یا اوعیہ منی یا رحم مادر۔آیت نمبر ۲۶ - كفاتا۔سمیٹنے والی۔اپنی طرف کھینچنے والی۔اس میں زمین کی کشش کی طرف بھی اشارہ ہے اگر پتھر اوپر کی طرف پھینکا جائے یا اس کو زمین اوپر سے کھینچ لیتی ہے۔یہ لغت گفت اور اکفات سے ہے گفی يَكْفِی سے نہیں۔