اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1247 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1247

تبرك الذي ٢٩ ۱۲۴۷ الدهر ٧٦ سُوْرَةُ الدَّهْرِ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ اثْنَتَانِ وَ ثَلَاثُونَ آيَةً وَّ رُكُوعَانِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔سورہ دہر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے اسم پاک سے جس نے انسان کو سمیع و بصیر بنایا اور اس کے نیک اعمال کا نیک نتیجہ دینے والا ہے۔هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ ۲۔کیا انسان پر زمانہ کا ایک وقت نہیں آیا جب کہ اس کا کچھ ذکر نہ تھا۔لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَّذْكُورًا إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ أَمْشَاجِ ۳۔ہم نے پیدا کیا آدمی کو نطفہ سے جو ( چند نَّبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنَهُ سَمِيعًا بَصِيرًا چیز ) سے ملا تھا ہم اس کو آزمانا چاہتے ہیں، بڑھاتے ہیں (ہم اس پر انعام کرنا چاہتے ہیں) پس ہم نے اس کو سنتا دیکھتا بنایا۔إِنَّا هَدَيْنَهُ السَّبِيْلَ إِمَّا شَاكِرًا وَ إِمَّا ۴۔ہم نے اس کو رستہ دکھا دیا۔کیا شکر گزار بنتا كَفُورًا ہے یا ناشکرا۔آیت نمبر ۳۔اَمْشَاجِ۔مَشَجَ ـ خَلَط۔غذاؤں کا خلط۔مرد عورت کی منی کا خلط۔مختلف خلطوں سے نطفہ مرکب ہوتا ہے۔آیت نمبر ۴۔شَاكِرًا محسن کے انعام دیکھ کر محبت آ جاتی ہے۔ہمارے پیشر ومرشد و ہادی و مہدی حضرت مسیح موعود عَلَيْهِ الْقُ الْفِ تَحِيَّةٍ وَ سَلَام کی ایک دعا جو قابلِ حفظ ہے۔دعا ”اے میرے محسن اور میرے رب ! میں ایک تیرا نا کارہ ناچیز بندہ پر معصیت اور پر غفلت ہوں تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا ، گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان فرمایا۔تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔سو اب بھی مجھ نالائق اور پر گناہ پر رحم فرما اور میری بے باکی و ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے غم و فکر سے نجات دے کہ بجز تیری ذات پاک کے کوئی نجات بخشنے والا چارہ گر نہیں“۔آمین ثم آمین۔