اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1239 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1239

تبرك الذي ۲۹ ۱۲۳۹ المدثر ٧٤ فَقَالَ إِنْ هُذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُةٌ ۲۵۔اور کہا یہ تو وہی جادو ہے جو پسند کیا إِنْ هُذَا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ سَأَصْلِيْهِ سَقَرَ وَمَا أَدْرِيكَ مَا سَقَرُة لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ لَوَاحَةٌ لِلْبَشَرِن عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَة جاتا ہے۔۲۶۔یہ تو بس انسانی کلام ہے۔۲۷۔ہم اس کو قریب ہی داخل کریں گے آگ میں۔۲۸۔اور (اے نبی ) تجھے کیا معلوم اس آگ کی حقیقت۔۲۹۔جو نہ باقی رہنے دیتی ہے اور نہ چھوڑتی ہے۔۳۰۔چمڑے کو جھلس ڈالنے والی ہے۔۳۱۔اس پر انیس ہیں ( فرشتے موکل )۔وَمَا جَعَلْنَا اصْحِبَ النَّارِ إِلَّا ۳۲۔فرشتے ہی ہیں اور ان کی گنتی کو کافروں کے مَلَكَةً وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لئے سزا دینے کا موجب بنایا ہے تا کہ جن کو کتاب دی گئی ہے وہ تو یقین کر لیں اور لِلَّذِيْنَ كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا آیت نمبر ۳۱ - تِسْعَةَ عَشَرَ - لطیفہ یہ کہ قوائے انسانی جن سے نافرمانیوں کا ظہور ہوتا ہے وہ بھی انیس ہی ہیں۔دو ہاتھ۔دو پاؤں۔زبان۔دل۔آلہ تناسل۔مقعد۔پیٹ۔منہ۔حواس خمسہ۔فکر۔عقل۔شہوت۔غضب اور اسی طرح دخول جہنم کے سات دروازوں کا بھی ذکر آتا ہے۔لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابِ (الحجر: ۴۵)۔وہاں ہم نے ذکر کیا ہے کہ مَنَافِذِ سَبع وجود انسانی جن سے برائیاں واقع ہوں سبب دخول جہنم ہو جاتی ہیں وہ مَنَافِذ یہ ہیں۔آنکھ۔کان۔ناک۔پیشاب کی جگہ۔پاخانہ کی جگہ۔زبان۔خیال یعنی حصہ اندرونی انسان جس سے برائی واقع ہو۔آیت نمبر ۳۲۔فِتْنَةً۔چونکہ مشہور کتب سماویہ میں اس کا داخلہ نہیں ملتا اور خدا نے خود اس پر زور دیا ہے اور یہ مغرور اہل کتاب کے لئے موجب امتحان ہے۔دیکھیں! وہ خدا کا نام سن کر ادب کرتے ہیں یا نہیں یا ان کی معلومات وسیع نہ ہونے سے شکوک کرتے ہیں یا نہیں؟ جس صاحب کو کتب سماویہ میں تِسْعَةَ عَشَرَ کا حوالہل جائے تو ضرور مسلمانوں کو بذریعہ عام اعلان اطلاع فرما دیں موجب اجر عظیم ہوگا۔