اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1234
تبرك الذى ٢٩ ۱۲۳۴ المزمل ٧٣ وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ ۹۔اور اپنے رب کا نام لے اور اسی کی طرف سب سے ہٹ کر جھک جا۔تَبْتِيلاة رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ١٠۔وہ مشرق اور مغرب کا رب ہے کوئی بھی سچا ۱۰۔معبود محبوب نہیں اس کے سوا تو تو اسی کو اپنا فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا ضامن اور کارساز بنالے۔وَاصْبِرْ عَلَى مَا يَقُولُونَ وَاهْجُرْهُمْ۔اور وہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کر اور عمدگی کے ساتھ ان سے الگ ہو جا۔هَجْرًا جَمِيلًا وَذَرْنِى وَالْمُكَذِّبِينَ أُولِي النَّعْمَةِ ۱۲۔اور تو مجھے اور ان جھٹلانے والوں کو جو مال و دولت والے ہیں اور ذرا ان کو مہلت دے تھوڑی۔وَمَهِّلُهُمْ قَلِيلًا إِنَّ لَدَيْنَا أَنْكَالًا وَجَحِيمًان ۱۳۔ہمارے پاس نکیل ہے بیڑیاں اور دوزخ ہے۔وطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيْمَانَ ۱۴۔اور گلا گھونٹنے والا کھانا ہے اور ٹیس دینے والا عذاب ہے۔يَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ ۱۵۔ایک دن زمین اور پہاڑ ہل جائیں گے اور الْجِبَالُ كَثِيْبًا مَّهِيْلًا پہاڑ ریت کے بڑے بڑے ٹیلے ہو جائیں گے۔آیت نمبر ۱۰۔وکیلا۔چونکہ آقا کے کام میں لگا ہوا ہے تو اس کے کام اور روزی کی فکر آقا پر ہے۔سچ ہے ع خدا خود میر سامان است اصحاب تو گل را خود ہمارے حضور نے بھی فرمایا ہے یعنی حدیث میں آیا ہے۔مَنْ جَعَلَ الْهُمُوْمَ هَمَّا وَاحِدًا هَمَّ اخِرَتِهِ كَفَاهُ اللَّهُ هَمَّ دُنْيَاهُ وَمَنْ تَشَعَّبَتْ بِهِ الْهُمُومُ فِى اَحْوَالِ الدُّنْيَا لَمْ يُبَالِ اللَّهُ فِي أَيِّ أَوْدِيَتِهَا هَلَكَ(سنن ابن ماجه باب الانتفاع بالعلم والعمل به) ( ترجمہ ) جس نے تمام غموں کو ایک غم بنالیا ہے آخرت کا یعنی صرف آخرت ہی کی فکر رکھتا ہے اللہ اس کے دنیا کے غموں کو دور کرے گا۔اور جو دنیا کے غموں کے ساتھ پھرا کرتا ہے۔اللہ کو کچھ پرواہ نہیں کہ وہ کس جنگل میں ہلاک ہو گیا اور اسے دنیا بھی نہیں ملی۔