اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1205 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1205

تبرك الذي ۲۹ ۱۲۰۵ القلم ٦٨ سُوْرَةُ الْقَلَمِ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ ثَلاتٌ وَخَمْسُونَ آيَةً وَّ رُكُوعَان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورہ قلم کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو رحمن و رحیم ہے۔نَ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ ۲ قسم ہے نون اور قلم اور کل مسودات کی۔مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونِ ®۔تو اپنے رب کی مہربانی سے دیوانہ تو نہیں ہے۔وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُوْنِةً ۴۔بے شک تیرے لئے اجر ہے جو کبھی منقطع ہونے والا نہیں (اس لئے کہ مجنون کے کام کی مزدوری نہیں ملتی۔وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيون ۵- ( تیسری دلیل یہ ہے کہ ) بے شک بے شک تو اعلیٰ درجہ کے خلق پر پیدا کیا گیا ہے (یعنی مجنون میں تو خلق نہیں ہوتا )۔آیت نمبر ۲۔ن۔دوات۔وَمَا يَسْطُرُونَ۔یعنی تحریرات اولین اور آخرین اور مَا كَانَ اور مَايَكُونُ کو دیکھ کر بھی یہی پتہ لگتا ہے کہ تو صادق اور مصدوق اور صداقتوں کا مظہر ہے۔قلم و دوات لو اور دنیا میں جتنی تحریرات ہیں وہ سب جمع کرو اس کی کتاب مبین اور کلام متین کے مقابلہ میں معلوم ہو جائے گا تمہارا صاحب مجنون نہیں یا جو قیامت تک تحریرات لکھی جائیں گی اس کلام سے مقابلہ ہوتا رہے گا تو ہمیشہ ہمیشہ یہی ثابت ہوگا کہ یہ مجنون کا کلام نہیں بلکہ عزیز وحکیم اور عالم الغیب کا کلام ہے اور مسیح موعود کے زمانہ کے لئے بھی یہ پیشگوئی تھی یعنی ہمارے حضور خاتم الانبیاء سرتاج اصفیاء۔سلطان القلم بن کر جیسا کہ صدر اوّل میں امی اور محمد تھے صدر آخر میں احمد ہو کر بروزی رنگ میں تشریف لائیں گے اور اس کلام کی حقانیت تمام دنیا کے مقابلہ میں شائع فرما دیں گے۔آیت نمبر ۳ - بِمَجْنُونِ۔قرآن کی ضرورت میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ کتب سابقہ سے زیادہ مؤثر ہے۔دوسرے جو دعویٰ کرتا ہے مدلل مثلاً تو مجنون نہیں اس کی ایک دلیل تو مذکور ہوئی کہ تیرے لئے تو اجر ہے اب دوسری اور تیسری دلیل بیان ہوتی ہے۔آیت نمبر ۵ - خُلُقٍ عَظِيمٍ خلق میں مدارات بھی داخل ہے اور اس کے مقابل مداہنہ ہے۔حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے فرق یہ بتایا ہے کہ مدارات تو یہ ہے کہ اپنے دین کی سلامتی اور حفاظت حق الہی اور کسی