اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1187 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1187

قد سمع الله ۲۸ ۱۱۸۷ التغابن ٦٤ سُوْرَةُ التَّغَابُنِ مَدَنِيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ تِسْعَ عَشْرَةَ آيَةً وَّ رُكُوعَانِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورہ تغابن کو اس اللہ کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جو رحمن و رحیم ہے۔يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۲۔اللہ ہی کی تسبیح کرتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔اسی کی سلطنت ہے اور اسی کی لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ تعریف اور وہی ہر چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔هُوَ الَّذِي خَلَقَكُمْ فَمِنْكُمْ كَافِرٌ وَمِنْكُمْ۔یہ وہ اللہ ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر کوئی تو تم میں سے کافر ہوا اور کوئی مومن۔اور اللہ مُّؤْمِنَّ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌه جو تم کر رہے ہو بخوبی دیکھ رہا ہے۔خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ ۴۔اسی نے پیدا فرمایا آسمانوں اور زمین کو واقعی اور تمہاری صورتیں بنا ئیں تو کیا ہی بہتر صورتیں بنائیں اور اسی کی طرف لوٹنا ہے۔وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۚ وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ آیت نمبر ۲ - يُسَبِّحُ لِلہ۔اللہ کی یاد کرتا ہے جو کچھ ہے۔یہ بڑا نازک مسئلہ ہے کہ ہر شے اللہ کی کس طرح یاد کر رہی ہے۔سرسری نظر سے دیکھیں تو ہر ذرہ اللہ جل جلالہ کا جمال ظاہر کرتا ہے۔آسمان کے بے شمار ستارے خدائے قدوس کی انتہاء قدرت کا نظارہ دکھا رہے ہیں کہ وہ کیسا عظیم الشان خدا ہے جس کی ہم ادنی مخلوق ہیں۔ہوا کے پرند اور میدانوں کے چرند دکھا رہے ہیں کہ مالک حقیقی کی ربوبیت کیسی وسیع اور عام ہے جس نے ہم بے انتہا مخلوق کی پرورش کے سب سامان مہیا کر رکھے ہیں۔ایک ادنی مچھر زبان حال سے انسان عاقل کو سبق دے رہا ہے کہ تو اپنے قادر خدا کو دیکھ کہ مجھے جیسے چھوٹے مقدار حیوان کے اندر کیا کیا اعضاء رکھے ہیں۔دیکھنے کے الگ، سننے کے الگ ، گانے کے الگ ، خون پینے کے الگ، غذا ہضم کرنے کے الگ ، سانس لینے کے الگ، موقع شناسی کے الگ ، اڑنے کے الگ، کیا کوئی صانع یا حکیم ایسا ہے جو میری طرح کا ایک پر بھی بنا سکے۔یہی تسبیح ہر ایک دانہ اور پتہ اور ذرہ ذرہ کر رہا ہے۔خود انسان کی آنکھ کہہ رہی ہے کہ کوئی حکیم یا کاریگر میرے جیسی خواص قو تیں پیدا نہیں کر سکتا۔کان کہہ رہے ہیں کہ خدا کے سوا مجھ جیسا بنا کر ہزار ہا آواز اور بولیوں کی شناخت کوئی پیدا کر سکتا ہے؟ غرض ہر ایک شے اپنے خواص معطیہ پر ہمیشہ قائم ہے اور یہ بھی ان کی عبادت ہے۔