اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1171
قد سمع الله ۲۸ الممتحنة ٦٠ سُوْرَةُ الْمُمْتَحِنَةِ مَدَنِيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ أَرْبَعَ عَشْرَةَ آيَةً وَّ رُكُوعَانِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورہ ممتحنہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے اسم شریف سے جو پہلے ہی سے تجویز بتانے والا ہے، نیک انجام کرنے والا ہے۔يَا يُّهَا الَّذِينَ أُمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا عَدُوّى ۲۔اے ایماندارو! میرے اور تمہارے دشمنوں کو دوست مت بناؤے کہ ان کو تم پیغام بھیجو محبت وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ کے سبب حالانکہ وہ اس سے منکر ہوئے ہیں جو بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوْا بِمَا جَاءَكُمْ مِنَ تمہارے پاس برحق دین ہے۔وہ تو تم کو اور الْحَقِّ يُخْرِجُونَ الرَّسُولَ وَإِيَّاكُمْ أَن رسول کو نکالتے ہیں اتنی ہی بات پر کہ تم مانتے ہو اللہ کو جو تمہارا رب ہے۔اگر تم نکلے ہو میری راہ تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ رَبَّكُمْ إِنْ كُنْتُمْ خَرَجْتُمْ میں نیک کوشش کرنے کو اور میری خوشنودی کے جِهَادَا فِي سَبِيلِ وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِي لئے تو تم مخفی طور بھی تعلق نہ رکھو ان سے اور میں تُرُّونَ إِلَيْهِمُ بِالْمَوَدَّةِ وَاَنَا اَعْلَمُ خوب جانتا ہوں تمہاری چھپی اور کھلی باتوں کو اور جو کوئی تم میں ایسا کرے گا تو اس نے سیدھا بِمَا أَخْفَيْتُمْ وَمَا أَعْلَنْتُمْ وَمَنْ يَفْعَلْهُ مِنْكُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِيلِ ایام جنگ میں۔راستہ ہی چھوڑ دیا۔تمهید۔چونکہ مجادلات شروع تھے اس لئے ذرہ ذرہ بات کا لحاظ رکھنا بھی ضرور ہے۔یہودی مدینہ سے نکالے گئے ہیں مگر ابھی کچھ منافق باقی ہیں اور فتح مکہ قریب ہے اس لئے یہ عام قاعدہ بتلایا جارہا ہے کہ عام جنگ شروع ہونے والی ہے تو تم غیر قوموں سے بالکل ترک محبت کر دو کیونکہ اسباب جنگ اسی کے متقاضی ہیں۔آیت نمبر ۲۔اولیاء۔دلی دوست۔کیونکہ دوسرے رکوع میں ارشاد ہے۔لَا يَنْصُكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ (الممتحنة: 9) نیکی اور عدل کرنا اور عام برتا ؤ رکھنے سے دوسرے مذہب والوں کے ساتھ ممانعت نہیں بلکہ اللہ کے پاس ایسے لوگ پسندیدہ ہیں۔ضَلَّ سَوَاءَ السَّبِیلِ۔سیدھا راستہ چھوڑ دیا۔یہ موقعہ جنگ کے احکام ہیں۔ایسے موقع پر دشمنوں سے نہ ملنا اور اپنی خط و کتابت بند کرنا ضروری ہے تا کہ دشمنوں اور منافقوں کو جاسوسی کا موقع نہ ملے اور امن