اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1137 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1137

قال فما خطبكم ۲۷ ۱۱۳۷ الواقعة ٥٦ سُوْرَةُ الوَاقِعَةِ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ سَبْعٌ وَّ تِسْعُونَ آيَةً وَّثَلَاثَةُ رُكُوعَاتٍ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورہ واقعہ کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ) لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ نُ خَافِضَةٌ زَافِعَةً إِذَا رُجَتِ الْأَرْضُ رَبَّان وَبُشَتِ الْجِبَالُ بَنَّان فَكَانَتْ هَبَاءَ مُنْبَيًّان وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلْتَةً اللہ کے اسم شریف سے جو رحمن ورحیم ہے۔۲۔جب وہ واقع ہونے والی واقع ہوگی۔۔اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ ہی نہیں۔۴۔بعضوں کو نیچا دکھانے والی بعضوں کو اونچا چڑھانے والی۔۵۔جب لرز اٹھے گی زمین کپکپا کر (یعنی زمین پر بڑا زلزلہ آئے گا)۔۔اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے پہاڑ ٹوٹ کر۔ے۔تو وہ گویا ایک دھواں اڑائی گئی ہے۔۔اور تم تین ٹکڑیاں ہو جاؤ گے۔آیت نمبر ۸ - اَزْوَاجًا تَلْتَةً - اوّل انبياء وصديقين وشهداء و صالحین۔دوسرے عام مسلمان۔تیسرے کا فرو منافق۔تشریحاً یہ کہ اَزْوَاجًا ثَلشَةً سے مراد تین گروہ ہیں۔ایک سَابِقُون - سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ ہیں چونکہ انہوں نے ہر ایک طرح سے مقام فنا کو طے کیا اور نفس امارہ پر کامل فتح حاصل کی اور نفس مطمئنہ حاصل کر لیا۔دوسرے لوگوں کے لئے نمونہ بنے۔اگر چہ ابتدا میں ہجوم مصائب ہوتا ہے اور حق اپنے پورے آیات اور دلائل کے ساتھ واضح نہیں ہوتا مگر ان لوگوں کو خلق سے بعد اور انقطاع بگی حاصل ہوتا ہے اس وجہ سے ان کو نہایت قرب بارگاہ بلند میں عطا کیا جاتا ہے اور ان کے لئے ایسے نعماء ہیں جو ان کے قومی میں ترقی دیں اور ان کی ترقی اور انبساط کو بڑھائیں۔دوسرا گروہ اَصْحَابُ اليَمِین کا ہے جو لوگ اپنے نفس پر قابو نہیں پاتے ان کو ایسے مقام پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں جہاد اور کوشش اور مجاہدات کرنے کے سامان دیئے جاتے ہیں ان کو زیادہ تر ایسے نعماء دیئے گئے جس میں صورت نفس اور سردی کو مٹانے کا پورا سامان ہے گویا شراب کافوری اور زنجبیلی ان کو دیا جا رہا ہے۔ان کو خلق سے انگلی انقطاع نہیں۔ان کے مقابل میں اَصْحَابُ الْمَشْمَة کھڑے ہیں جو اَصْحَابُ الْيَمِین سے بالکل علیحدہ اور تضاد میں ہیں کیونکہ اَصْحَابُ الْيَمِينِ تو سلامتی کے گھر میں ہیں اور اَصْحَابُ الشِّمَال تکالیف و مصائب اور آتش غصہ وحرص دنیا اور دَارُ الْبَوَار میں ہیں۔