اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 1123 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 1123

قال فما خطبكم ۲۷ ۱۱۲۳ القمر ٥٤ سُوْرَةُ الْقَمَرِ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ سِتٌ وَّ خَمْسُونَ آيَةً وَّ ثَلاثَةُ رُكُوعَاتٍ بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورۂ قمر کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے جس نے رسول اللہ کی حقانیت اور نبوت ثابت کرنے کو علم ہیئت میں چاند کے ٹکڑوں کا گرتے رہنا پہلے سے ثابت کر رکھا ہے اور اس کا ثبوت رسول اللہ کے وقت بھی دیا۔اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ ۲۔اور وہ گھڑی آ پہنچی اور چاند شق ہو گیا۔وَإِنْ يَرَوْا ايَةً تُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرُ۔اور اگر منکر کوئی نشانی دیکھیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو ایک فریب ہے دنیا کو اجاڑ نے والا۔مُسْتَمِرُّه وَكَذَّبُوْا وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ وَكُلُّ أَمْرٍ ۴۔اور انہوں نے جھٹلایا اور چلے اپنی گری خواہش پر اور ہر ایک کام کے واسطے وقت مقرر ہے۔مسْتَقِره وَلَقَدْ جَاءَهُمُ مِّنَ الْأَنْبَاءِ مَا فِيهِ ۵- اور ان کے پاس خبریں آ چکی ہیں جن سے ۵۔ان کو ہشیار رہنا اور ڈرنا چاہئے۔مُزْدَجَرة حِكْمَةٌ بَالِغَةٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُة ۶۔پوری عقل کی بات آ چکی ہے پر ان کو ڈرانے والے بیکار ہیں۔فَتَوَلَّ عَنْهُمْ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلى ( جب ڈرانا مفید نہ ہوا ) تو اُن سے منہ ے۔پھیر لے۔ایک دن پکارنے والا ایک ناپسند بات کی طرف بلائے گا۔شَيْءٍ نُّكَرِكْ آیت نمبر ۲ - انْشَقَّ الْقَمَرُ - یعنی علم الہی میں آپ کے ثبوت نبوت کے لئے چاند کے ٹکڑے ہونے کا جو وقت معین تھا اُس کا ظہور ہوا اور علم ہیئت میں ہر ایک تارہ کی رفتار اور اوقات ظہور کا بیان ہے۔اسی طرح اس آیت شریف میں۔بعض صحابیوں کا اعتقاد ہے کہ یہ ایک قسم کا خسوف تھا جیسے امام مہدی کے لئے رمضان شریف میں کسوف خسوف کا نشان دیا گیا ہے۔آیت نمبر ۵ - مُزْدَجَر - زجر - عبرت۔دھمکی نصیحت۔تنبیہ۔ڈانٹ۔